ملک کو حکومت اور اپوزیشن کے بجائے متبادل قیادت کی ضرورت ہے، بیرسٹر سیف

پشاور:سابق مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ ملک کو موجودہ حکومت اور اپوزیشن کے بجائے ایک متبادل اور مؤثر سیاسی قیادت کی ضرورت ہے کیونکہ دونوں بڑی سیاسی قوتیں عوامی مسائل کے حل میں مطلوبہ کردار ادا کرنے میں ناکام نظر آ رہی ہیں۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ملک مزید پڑھیں

ووٹ دینے کی عمر میں اضافے کی تجویز 28ویں ترمیم کا حصہ بن سکتی ہے، رانا ثنا

وفاقی وزیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ ممکنہ 28ویں آئینی ترمیم صرف بنیادی نوعیت کے معاملات تک محدود ہوگی اور اس میں افواجِ پاکستان سے متعلق کوئی شق شامل نہیں ہے، اگرچہ بعض حلقے صدارتی نظام کے حامی ہیں، تاہم اکثریت اب بھی پارلیمانی جمہوری نظام کو ہی پاکستان کے مزید پڑھیں

جیکب آباد: پسند کی شادی کے بعد گاؤں جلانے کے واقعے پر لڑکی کے والد کا بیان سامنے آگیا

جیکب آباد میں پسند کی شادی کے بعد پیش آنے والے گاؤں جلانے کے واقعے پر لڑکی کے والد رفیق چنہ کا مؤقف سامنے آگیا ہے، جس میں انہوں نے واقعے سے متعلق الزامات کو مسترد کرتے ہوئے انصاف کی اپیل کی ہے۔ رفیق چنہ کا کہنا ہے کہ ان کی دو بیٹیوں کو مبینہ مزید پڑھیں

موٹرویز پر جانوروں سے لدی گاڑیوں کے داخلے پر مکمل پابندی، عیدالاضحیٰ سے قبل اہم فیصلہ

موٹروے پولیس نے ملک بھر کی موٹرویز پر جانوروں سے لدی گاڑیوں کے داخلے پر مکمل پابندی عائد کردی ہے، یہ فیصلہ عیدالاضحیٰ کے دوران عوامی تحفظ، ٹریفک کے بہاؤ کو برقرار رکھنے اور حادثات کے خطرات کم کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔ ترجمان موٹروے پولیس نے بتایا کہ موٹرویز پر اب ایسی تمام مزید پڑھیں

کراچی میں شدید گرمی، شدت 46 ڈگری تک محسوس ہونے کی پیشگوئی

شہرِ قائد میں آج بھی موسم شدید گرم اور حبس زدہ رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب اس وقت 69 فیصد ہے، جبکہ شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔ تاہم حبس کے باعث گرمی کی شدت 43 سے 46 مزید پڑھیں

ذوالحج کا چاند دیکھنےکیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

ذوالحج کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج منعقد ہوگا۔ وزارت مذہبی امور کے مطابق رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس محکمہ موسمیات کراچی میں ہوگا، جہاں چاند کی رویت سے متعلق شہادتوں کا جائزہ لیا جائے گا۔ اگر آج ذوالحج کا چاند نظر آ گیا تو عیدالاضحیٰ بدھ 27 مئی مزید پڑھیں

خیبرپختونخوا کابینہ میں توسیع پر پی ٹی آئی رہنماؤں کا شکوہ

خیبرپختونخوا کابینہ میں حالیہ توسیع کے بعد تحریک انصاف کے بعض رہنماؤں نے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ سابق گورنر خیبرپختونخوا اور تحریک انصاف کے رہنما شاہ فرمان نے نئے کابینہ ارکان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وہ پارٹی کی اندرونی احتساب کمیٹی کے رکن ہیں، تاہم کابینہ سے متعلق نہ تو ان سے مزید پڑھیں

اردو ڈائجسٹ کے بانی معروف صحافی الطاف حسن قریشی انتقال کرگئے

معروف صحافی اور اردو ڈائجسٹ کے بانی الطاف حسن قریشی انتقال کر گئے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے معروف صحافی اور اردو ڈائجسٹ کے بانی الطاف حسن قریشی کے انتقال پر اظہار افسوس اور دعائے مغفرت کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ الطاف حسن قریشی کے انتقال سے صحافت کے شعبے میں ایسا خلا پیدا ہوگیا ہے مزید پڑھیں

سپریم کورٹ نے سرکاری اہلکاروں پر حملہ دہشتگردی اور ریاستی رٹ پر براہ راست حملہ قرار دیدیا

سپریم کورٹ نے لاہور میں دو پولیس افسران اور ایک کانسٹیبل کو قتل کرنے والے مجرم مشتاق احمد کی نظرثانی درخواست خارج کر دی۔ سپریم کورٹ نے قرار دیا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں پر حملہ دہشت گردی کے زمرے میں آتا ہے۔ عدالت کے مطابق سرکاری اہلکاروں پر حملہ ریاست کی مزید پڑھیں

کراچی، شادی کی تقریب سے واپسی پر کوسٹر الٹ گئی، 5 خواتین سمیت 11 افراد زخمی

کراچی: شہر قائد کے علاقے شیر شاہ میں تیز رفتاری کے باعث مسافر کوسٹر الٹنے سے 11 افراد زخمی ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ ڈالڈا کمپنی کے قریب پیش آیا جہاں کوسٹر تیزرفتاری کے باعث ڈرائیور سے بے قابو ہو کر فٹ پاتھ سے ٹکرائی اور الٹ گئی۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے مزید پڑھیں