7 دن میں 400 کروڑ بزنس، ’استری2‘ نے ہندی سینما کا نیا ریکارڈ بنادیا

 ممبئی: بالی وڈ اداکارہ شردھا کپور اور راجکمار راؤ کی فلم ’استری 2‘ اپنی ریلیز کے پہلے 7 دنوں میں 400 کروڑ کے کلب میں شامل ہو گئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق شردھا کپور کی حالیہ فلم نے بھارت میں 342 کروڑ روپے اور غیر ملکی مارکیٹ میں 59 کروڑ روپے کا مجموعی باکس آفس کلیکشن مزید پڑھیں

شاہ رخ خان ابوظہبی میں آئیفا ایوارڈز 2024 کی میزبانی کریں گے، رپورٹ

ابو ظہبی: بالی وڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان ابوظہبی میں آئیفا 2024 کی میزبانی کریں گے۔  عرب میڈیا کے مطابق ایونٹ کو مزید شاندار بنانے کے لیے شاہ رخ خان کی میزبانی کی واپسی متوقع ہے جبکہ آئیفا کی طرف سے ابھی تک اس خبر کی تصدیق نہیں کی گئی۔ منتظمین نے اپنے ایک پریس نوٹ میں لکھا مزید پڑھیں

عادل حسین اور سندیپ ریڈی وانگا کے درمیان تنازع شدت اختیار کرگیا

 ممبئی: بھارتی اداکار عادل حسین اور ہدایتکار سندیپ ریڈی وانگا کے درمیان تنازع شدت اختیار کرگیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق عادل حسین نے فلم ’کبیر سنگھ‘ کا حصہ بننے پر شرمندگی کا اظہار کیا تھا جس پر سندیپ ریڈی وانگا نے سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا کہ انہوں نے عادل حسین کو شہرت دلائی ہے۔ عادل حسین نے مزید پڑھیں

عمران اشرف جلد انٹرنیشنل پنجابی فلم میں نظر آئیں گے

 لاہور: پاکستانی اداکار عمران اشرف ایک انٹرنیشنل پنجابی فلم میں نظر آئیں گے۔  میڈیا ذرائع کے مطابق یہ ایک کامیڈی فلم ہے جس میں بیرون ملک مقیم طلبہ کے مسائل کو فلمایا جارہا ہے۔ عمران اشرف اس وقت کینیڈا میں موجود ہیں اور وہ پنجابی فلم ’اینو رہنا سہنا نئی آندا‘ کی شوٹنگ کر رہے ہیں۔ مزید پڑھیں

سلمان خان کی فلم ’سکندر‘ کے ایکشن مناظر کیلئے دس ہزار پسٹلز اور بلٹس کا آرڈر

 ممبئی: بالی وڈ کے سپراسٹار سلمان خان اپنی نئی میگا ایکشن فلم میں ڈبل رول کریں گے جبکہ فلم کے ایکشن مناظر کیلئے دس ہزار پسٹلز اور گولیوں کا آرڈر دیا گیا ہے۔  بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق نامور ڈائریکٹر اے آر مروگاداس کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم کا چالیس روزہ شوٹنگ شیڈول 22 مزید پڑھیں

جنسی تشدد کیخلاف آواز اٹھانے پر ہراسانی کا نشانہ بنایا گیا، ملیکہ شیراوت

 ممبئی: بھارتی اداکارہ ملیکہ شیراوت نے کہا کہ ماضی میں انہیں بھارتی معاشرے کو خواتین کیلئے قدامت پسند کہنے پر میڈیا کی جانب سے ہراسانی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔  ایک تازہ انٹرویو میں کولکتہ واقعہ پر اظہار خیال کرتے ہوئے اداکارہ نے بتایا کہ یہاں تبدیلی کیلئے آواز اٹھانے والی خواتین کی مخالفت اکثر بااثر مزید پڑھیں

لیڈی گاگا فلم ’جوکر: فولی اے ڈیکس‘ کے بارے میں نئی معلومات سامنے لے آئیں

لاس اینجلس: امریکی گلوکارہ اور اداکارہ لیڈی گاگا نے اپنی نئی فلم ’جوکر: فولی اے ڈیکس‘ کے بارے میں اہم معلومات فراہم کی ہیں۔ ایک تازہ انٹرویو میں گاگا نے ڈائریکٹر ٹاڈ فلپس کی تعریف کی اور ان کے تجربہ کی انفرادیت اور پیچیدگی کو سراہا ہے۔ لیڈی گاگا نے بتایا کہ نئی فلم مختلف اصناف جیسے ڈرامہ، مزید پڑھیں

ارشد وارثی نے بونی کپور پروڈکشن کے خلاف فراڈ کا الزام لگادیا

 ممبئی: بالی وڈ کے مشہور اداکار ارشد وارثی  نے بونی کپور پروڈکشن کے خلاف فراڈ کا الزام لگادیا۔ ایک انٹرویو میں اداکار نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں بونی کپور کے پروڈکشن ہاؤس نے طے شدہ معاوضے سے کم ادائیگی کی ہے۔ ارشد وارثی نے ایک یوٹیوب چینل پر گفتگو کے دوران بتایا کہ انہیں سری دیوی مزید پڑھیں

جھانوی کپور نے ڈھائی کروڑ کی نئی لگژری گاڑی خرید لی

 ممبئی: بالی وڈ اداکارہ جھانوی کپور نے ڈھائی کروڑ کی نئی لگژری گاڑی خرید لی۔  بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ نے ٹویوٹا لیکسس ایم پی وی خریدی ہے جو انڈیا میں کمپنی کی سب سے مہنگی گاڑی ہے۔ جھانوی کپور کی کار کلیکشن میں پہلے ہی مرسڈیز GLE 250D جس کی قیمت 67 لاکھ روپے ہے، BMW مزید پڑھیں

لڑکیوں کے زیادہ مطالبات کی وجہ سے کروڑوں لڑکے کنوارے ہیں، قدسیہ علی

  کراچی: پاکستانی اداکارہ قدسیہ علی نے کہا ہے کہ پاکستان میں کروڑوں لڑکے کنوارے ہیں کیوں کہ لڑکیوں کی شادی کیلئے مطالبات بہت زیادہ ہیں۔ ایک تازہ انٹرویو میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہیں سمجھ نہیں آتا لڑکیاں شادی کے لئے لڑکوں کے سامنے اتنے زیادہ مطالبات کیوں رکھتی ہیں۔ قدسیہ علی کا کہنا تھا مزید پڑھیں