ڈھاکا/ کوالالمپور/نئی دہلی : بھارت،ملائیشیا، بنگلادیش، انڈونیشیا میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا، عید الفطر ہفتہ کومنائی جائے گی بھارتی میڈیا کے مطابق رویت ہلال کمیٹی دہلی نے اعلان کیا ہےکہ بھارت میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا، بھارت میں عید الفطر 21 مارچ کو منائی جائے گی۔مسلم علما کونسل نے بھی عیدالفطر مزید پڑھیں
زمرہ: عالمی حالات
بھارت،عدالت میں پنکھاگرنے سے خاتون جج زخمی
مدھیہ پردیش: بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے شہراندور میں خاتون جج پنکھا گرنے سے زخمی ہوگئی۔ اندور کی ضلعی عدالت میں سماعت کے دوران اچانک چلتا ہوا سیلنگ فین خاتون جج پر گر گیا، جس سے وہ زخمی ہو گئیں اور کمرہ عدالت میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا مزید پڑھیں
ایران کی خلیجی ممالک کے شہریوں کو تیل تنصیبات کے قریبی علاقے خالی کرنے کی تنبیہ
تہران: اسرائیل کی جانب سے ایران کے ساؤتھ پارس گیس فیلڈ پر فضائی حملے کے بعد خطے میں کشیدگی انتہا کو پہنچ گئی ہے اور ایران نے خلیجی ممالک میں موجود اہم تیل و گیس تنصیبات کو نشانہ بنانے کی دھمکی دے دی ہے۔ ایرانی پاسداران انقلاب نے باضابطہ طور پر سعودی عرب، قطر اور مزید پڑھیں
قطرنے ایرانی سفارتکاروں کو 24 گھنٹے میں ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا
دوحہ: قطر اور ایران کے درمیان کشیدگی خطرناک حد تک شدت اختیار کر گئی ہے، جہاں دوحہ حکومت نے سخت سفارتی اقدام کرتے ہوئے ایرانی سفارتخانے کے سیکیورٹی اور عسکری اتاشیوں کو ناپسندیدہ شخصیات قرار دے دیا ہے۔ سرکاری اعلامیے کے مطابق دوحہ میں تعینات ایرانی سفارتخانے کے ان دونوں اعلیٰ عہدیداروں کو قومی سلامتی مزید پڑھیں
ایران کا اسرائیل کے اہم ترین ہوائی اڈے پر میزائلوں سے حملہ، طیارے تباہ
تہران: ایران نے اسرائیل کے بن گوریون ایئرپورٹ کو براہ راست نشانہ بناتے ہوئے شدید میزائل حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں وہاں کھڑے 3 طیارے مکمل طور پر تباہ ہو گئے ہیں۔ اس حملے سے ایئرپورٹ پر موجود ہینگرز اور دیگر بنیادی تنصیبات کو بھی نقصان پہنچا۔ اسرائیلی حکام نے اس حملے کی مزید پڑھیں
یو اے ای میں ایرانی حملوں کے بعد مہنگائی کی لہر، اشیائے ضروریہ مہنگی کرنے پر دکانداروں کو جرمانے
ایرانی حملوں کے بعد خلیجی خطے میں پیدا ہونے والی غیر یقینی صورتحال کے تناظر میں متحدہ عرب امارات کی حکومت نے بنیادی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں بلا جواز اضافہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے تاجروں پر بھاری جرمانے عائد کر دیے ہیں، جن کی مجموعی مالیت دو لاکھ درہم سے مزید پڑھیں
ایرانی توانائی تنصیبات پر اسرائیلی حملہ، قطر اور متحدہ عرب امارات کی شدید مذمت
خلیجی خطے میں کشیدگی میں اضافے کے تناظر میں قطر نے ایران کی توانائی تنصیبات پر اسرائیلی حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے نہایت خطرناک اور غیر ذمہ دارانہ اقدام قرار دیا ہے، جس کے اثرات نہ صرف خطے بلکہ عالمی سطح پر توانائی کے استحکام کو بھی متاثر کر سکتے ہیں۔ مزید پڑھیں
فرانس نے آبنائے ہرمز میں کسی فوجی آپریشن میں شمولیت سے صاف انکار کر دیا
یورپ کی بڑی طاقتوں نے خلیجی صورتحال پر محتاط حکمت عملی اختیار کرتے ہوئے کسی بھی ممکنہ فوجی مہم سے خود کو دور رکھنے کا عندیہ دے دیا ہے، جہاں فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون نے واضح طور پر اعلان کیا ہے کہ فرانس آبنائے ہرمز کو کھلوانے کے لیے کسی عسکری آپریشن کا حصہ نہیں بنے مزید پڑھیں
جنگ کا انیسواں روز، علی لاریجانی کی شہادت کے بعد ایران کے اسرائیل پر شدید میزائل حملے، 100 سے زائد اہداف تباہ اور 200 سے زائد ہلاکتوں کا دعویٰ
مشرقِ وسطیٰ کی صورتِ حال میں غیر معمولی کشیدگی برقرار ہے، جہاں ایران، اسرائیل اور امریکا کے درمیان تنازعہ انیسواں روز میں داخل ہو گیا ہے۔ ایرانی قومی سلامتی کے مشیر علی لاریجانی کی شہادت کے بعد تہران کی جانب سے جوابی کارروائی میں اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب پر شدید حملے کیے گئے، جن مزید پڑھیں
مودی کی دوغلی خارجہ پالیسی کے باعث بھارت عالمی سطح پر تنہائی کا شکار
نئی دہلی: بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی متضاد خارجہ پالیسیوں اور مفاد پرستانہ حکمت عملی نے بھارت کو عالمی سطح پر تنہائی کے دہانے پر لا کھڑا کیا ہے۔ بلومبرگ کی ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق بھارت کے نام نہاد عالمی تعلقات کے کھوکھلے پن کا بھانڈا پھوٹ چکا ہے۔ خلیجی بحران کے دوران بھارت مزید پڑھیں