رباط:مراکش میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 2ہزار سے تجاوز کر گئی اور2000زخمی ہو ئے جبکہ 1400 کی حالت تشویشناک ہے ،زلزلے کے بعد آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں کئی عمارتیں زمیں بوس ہو گئیں جبکہ درجنوں عمارتوں کو جزوی نقصان پہنچا، زلزلے سے متاثرہ مزید پڑھیں
زمرہ: عالمی حالات
بائیڈن انتظامیہ پاکستانی سیاست میں مداخلت نہیں کر رہی:امریکی سینیٹر
واشنگٹن:ڈیمو کریٹک پارٹی کے سینیٹر کرس وان ہالن نے کہا ہے کہ بائیڈن انتظامیہ پاکستانی سیاست میں مداخلت نہیں کر رہی، اعتماد سے کہہ سکتا ہوں کہ پاکستانی سیاست سے متعلق کچھ بھی انجینئر کرنے کی کوشش نہیں ہوئی، پاکستان میں انتخابات کا آزادانہ اور منصفانہ ہونا ضروری ہے۔ واشنگٹن میں پاکستانی ڈاکٹرز کی تنظیم مزید پڑھیں
پاکستانی اور سعودی بحریہ کی مشترکہ بحری مشقیں جاری
ریاض:سعودی عرب میں عرب خلیج کے گہرے سمندر میں پاکستان اور سعودی بحریہ کی مشترکہ بحری مشقیں جاری ہیں۔ سعودی عرب کے علاقے الجلیل کے خلیج فارس سمندر میں جاری البحر 14 نامی بحری مشقوں میں پاک اور سعودی بحریہ ملکر فوجی مشقیں جاری رکھے ہوئے ہیں، جس میں سمندری حدود کی نگہبانی سمیت خشکی مزید پڑھیں
جی 20 اجلاس، امریکا اور سعودی عرب کے درمیان ٹرانسپورٹ راہداری کا معاہدہ طے
ریاض:سعودی عرب اور امریکا نے بین البراعظمی گرین ٹرانزٹ کوریڈور کے قیام کے ایم او یو پر دستخط کیے۔ سعودی میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی اور امریکی حکومت کے درمیان طے ہونے والا دو طرفہ ایم او یو براعظم ایشیا کو سعودی مملکت کے ذریعے براعظم یورپ سے جوڑے گا جو کہ بین البراعظمی گرین مزید پڑھیں
نائن الیون کیس کے دو پاکستانی ملزمان کون ہیں؟
No media source currently available
جی 20 اجلاس: شرکا کا یوکرین جنگ پر روس کی مذمت سے گریز
نئی دہلی: بھارت میں جاری جی 20 اجلاس کے افتتاحی روز اتفاق رائے سے اعلامیہ منظور کیا گیا جس میں یوکرین جنگ پر روس کی مذمت کرنے کے بجائے تمام ریاستوں کو طاقت کے استعمال سے گریز کا مشورہ دیا گیا۔ میزبان بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ یہ اعلامیہ متفقہ طور سمٹ مزید پڑھیں
مراکش میں تباہ کن زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد ایک ہزار سے متجاوز
رباط: مراکش میں خوفناک زلزلے کے بعد قیامت صغری کے مناظر ہیں اور ہر طرف ملبے کا ڈھیر تباہی کی داستانیں سنا رہے ہیں جبکہ ریسکیو آپریشن کا سلسلہ بھی جاری ہے، قدرتی آفت میں اب تک 1037 افراد ہلاک اور 1200 سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں۔ بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق مراکش مزید پڑھیں
جی20 اجلاس: بھارت، مشرقی وسطیٰ اور یورپ کے درمیان ترقیاتی منصوبے پر دستخط
نئی دہلی ،ریاض: سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے بھارت، مشرق وسطیٰ اور یورپ کے درمیان نئی اقتصادی راہداری کی تعمیر کے لیے ایم او یو پر دستخط کیے ہیں۔ سعودی عرب کے سرکاری میڈیا نے ایم او یو کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ بھارت، مشرق وسطیٰ اور یورپ کے درمیان اقتصادی مزید پڑھیں
جی20 اجلاس: عالمی رہنماؤں کا مختلف امور پر اتفاق، یوکرین جنگ پر روس کی مذمت سے گریز
ویب ڈیسک — بھارت میں جاری دنیا کے مضبوط معاشی ملکوں کے اتحاد جی20 کے اجلاس کے پہلے روز ارکان کے درمیان ایک اعلامیے پر اتفاق ہو گیا ہے جس میں ارکان نے یوکرین جنگ کے معاملے پر روس کی مذمت سے گریز کیا ہے۔ بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں دو روزہ جی20 اجلاس مزید پڑھیں
بھارت کی میزبانی میں جی20 اجلاس
بھارت کی میزبانی میں دنیا کے مضبوط معاشی ملکوں کی تنظیم جی20 کا دو روزہ اجلاس ہفتے سے نئی دہلی میں شروع ہو گیا ہے۔ امریکہ کے صدر جو بائیڈن، برطانیہ کے وزیرِ اعظم رشی سونک، ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان کے علاوہ مصر، متحدہ عرب امارات، جاپان، آسٹریلیا، انڈونیشیا اور جنوبی افریقہ سمیت مزید پڑھیں