سعودی ولی عہد سے امریکی قومی سلامتی کے مشیر کی ملاقات

ریاض:سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان کی ملاقات ہوئی۔  دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں مختلف شعبوں میں اسٹریٹجک تعلقات اور انہیں مضبوط بنانے کی تدابیر کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر باہمی دلچسپی، علاقائی و بین الاقوامی صورتحال پر بھی گفتگو کی گئی۔  

فلپائن میں کشتی الٹنے سے26 مسافرہلاک

منیلا:فلپائن میں مسافر کشتی الٹنے سے 26افراد ہلاک ہوگئے۔ غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق دارالحکومت منیلا کے قریب ساحلی علاقے میں شدید طغیانی اور تیز ہواؤں کے باعث مسافر کشتی الٹ گئی۔ فلپائنی کوسٹ گارڈز اور پولیس کے مطابق کشتی کے 40مسافروں کو بچا لیا گیا۔ کشتی میں کتنے افراد سوار تھے یہ ابھی واضح مزید پڑھیں

ٹرمپ پر رہائشگاہ سے سرویلینس ویڈیو غائب کرنیکی کوشش کا سنگین الزام بھی عائد

واشنگٹن:امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر اپنی رہائشگاہ سے سرویلینس ویڈیو غائب کرنے کی کوشش کا سنگین الزام بھی عائد ہو گیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق دوران تفتیش سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنی رہائشگاہ ماراے لاگو کا سرور ڈیلیٹ کرنے کی کوشش میں بھی ملوث قرار پائے ہیں۔ خفیہ دستاویز کیس میں مزید پڑھیں

کعبہ شریف کو غسل 15محرم کو دیا جائے گا

مکہ المکرمہ:غسلِ کعبہ کی روح پرور سالانہ تقریب کا اہتمام 15 محرم الحرام 2 اگست کو نمازِ فجر کے بعد کیا جائے گا۔  عرب میڈیا کی رپورٹس کے مطابق سالانہ غسلِ کعبہ کی تقریب کے دوران مکہ مکرمہ کے گورنر شہزادہ خالد الفیصل خانہ کعبہ کی اندرونی دیواروں کو آبِ زم زم، عرقِ گلاب اور مزید پڑھیں

ٹرمپ کے خلاف حساس دستاویزات کیس میں الزامات کا اضافہ

ویب ڈیسک —  امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف انتہائی حساس دفاعی دستاویزات کے کیس میں الزامات میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف اسپیشل کاؤنسل کی جانب سے جمعرات کو لگایا جانے والا ایک نیا الزام یہ ہے کہ انہوں نے فلوریڈا میں اپنے عملے کے ایک فردسے کیمرہ مزید پڑھیں

افغانستان میں موجود لیتھیم کے ذخائر پر چین کی نظریں، معاملہ کیا ہے؟

پشاور —  افغانستان میں طالبان کو امن وامان اور اقتصادی مسائل کے ساتھ ساتھ 30 کھرب ڈالر مالیت کی قدرتی معدنیات کے تحفظ اور ان کی مناسب کان کنی کا مسئلہ بھی درپیش ہے۔ افغانستان میں اکیسویں صدی کا سونا کہلائے جانے والے لیتھیئم کے ذخائر موجود ہیں جس پر پوری دنیا خصوصاً چین کی مزید پڑھیں

تحقیق میں خامیاں یا دھوکہ دہی؟ اسٹینفورڈ یونیورسٹی کے صدر کا مستعفی ہونے کا اعلان

ویب دیسک —  اسٹینفورڈ یونیورسٹی کے صدر نے اعلان کیا ہے کہ وہ آئندہ ماہ کے آخر میں مستعفی ہو جائیں گے۔انہوں نے یہ اعلان اس تحقیق کے نتائج سامنے آنے کے بعد کیا ہے جس میں پینل نے انہیں تحقیقی بدانتظامی میں تو ملوث نہیں پایا لیکن دماغ کی نشوونما جیسے موضوعات پر لکھے مزید پڑھیں

امریکہ: وفاقی جج نے پناہ گزینوں کے داخلے پر بائیڈن کی پابندیوں کوروک دیا

ویب ڈیسک —  امریکہ کے ایک وفاقی جج نے صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ کی عائد کردہ ان پابندیوں کو روکنے کا حکم دیا ہے جس کے تحت امریکی امیگریشن حکام میکسیکو کی سرحد سے آنے والے ان مہاجرین کو پناہ دینے سے انکار کر سکتے تھے جنہوں نے امریکہ آنے سے قبل آن لائن مزید پڑھیں

نائیجر:فوج نے صدر بازوم کی حکومت کا تختہ الٹ دیا

نائیجر:افریقی ملک نائیجر میں فوج نے بغاوت کرتے ہوئے صدر محمد بازوم کی حکومت کا تختہ الٹ دیا۔  افریقی ملک نائیجر کی فوج نے نیشنل ٹی وی پر آکر حکومت کا تختہ الٹنے کا اعلان کیا۔  موقف اختیار کیا کہ بگڑتی سیکیورٹی صورتحال اور خراب گورننس کو دیکھتے ہوئے حکومت ختم کرنے کا اعلان کرتے مزید پڑھیں

سعودی عرب نے پاکستانیوں کیلئے بھی پاسپورٹ پرویزہ اسٹیکرختم کردیا

ریاض:سعودی عرب نے پاکستانیوں کیلئے بھی پاسپورٹ پرویزہ اسٹیکرختم کردیا ہے۔جس کے تحت اب ملازمت، اقامہ، وزٹ اورٹرانزٹ ویزے آن لائن جاری کیے جائیں گے،تاہم پہلے سے جاری شدہ اسٹیکر ویزے اب بھی موثرہوں گے۔  سعودی میڈیا کے مطابق سعودی عرب نے پاکستانی سمیت مزید 12ممالک کے شہریوں کے لیے پاسپورٹ پرویزہ اسٹیکرختم کرنے کے مزید پڑھیں