امریکا ایران کشیدگی: ترکیہ نے ممکنہ تصادم سے بچنے کیلیے کردار ادا کرنے کی پیشکش کردی

ترکیہ نے امریکا اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کم کرانے میں کردار ادا کرنے کی پیشکش کردی ہے۔ ترک وزارتِ خارجہ کے مطابق ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی کے دورے کے موقع پر ترک وزیرِ خارجہ حکان فدان واشنگٹن اور تہران کے درمیان مکالمے کے ذریعے تناؤ کم کرنے کے حوالے سے مزید پڑھیں

برطانیہ کے بعد جرمن چانسلر کا بھی صدر ٹرمپ کو کراکرا جواب

برطانوی وزیراعظم کے بعد جرمن چانسلر فریڈرک مرز نے بھی صدر ٹرمپ کو کرارا جواب دے دیا۔ عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق جرمن چانسلر فریڈرک رمز نے کہا کہ افغانستان میں جرمن فوجیوں کے مشن کو بدنام نہیں ہونے دیں گے، مشن کی کامیابی کو نظرانداز یا نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ مزید پڑھیں

امریکا‘ برفباری سے ہلاکتوں میں مسلسل اضافہ‘ ہزاروں پروازیں منسوخ

واشنگٹن: امریکا میں شدید برفباری مسلسل جاری ہے۔ دوران برفباری میں مختلف جان لیوا حادثات رونما ہوئے ہیں، جس کے باعث ہلاکتوں کی تعداد میں بھی مسلسل اضافے کی اطلاعات سامنے آ رہی ہیں۔ عالمی میڈیا کے مطابق برفباری کی وجہ سے مختلف حادثات میں ہلاکتوں کی تعداد 115 سے بڑھ کر 150سے بھی متجاوز مزید پڑھیں

ایران کا آبنائے ہرمز میں بحری مشقیں کرنے کا اعلان

تہران: ایران کی پاسداران انقلاب نے آبنائے ہرمُز میں بحری مشقوں کا اعلان کر دیا۔ پاسداران انقلاب بحری فورس کی مشقیں آبنائے ہرمُز میں یکم اور 2 فروری کو ہوں گی۔ سرکاری میڈیا کے مطابق یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکا کے ساتھ کشیدگی میں اضافہ ہو رہا ہے اور ایران مزید پڑھیں

افغانستان: طالبان نے میڈیا سپورٹ تنظیموں کے پرمٹ منسوخ کر دیے

کابل: افغانستان میں طالبان حکومت نے میڈیا پر عائد پابندیوں کو مزید بڑھاتے ہوئے ملک میں کام کرنے والی میڈیا سپورٹ تنظیموں کے پرمٹ منسوخ کر دیے ہیں۔ انسانی حقوق کی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اس اقدام پر شدید ردعمل ظاہر کیا ہے اور اسے آزادی اظہارِ رائے پر حملہ قرار دیا ہے۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل مزید پڑھیں

امریکا میں برفباری نے قہر ڈھا دیا، ہلاکتیں 65 ہوگئیں، ہزاروں پروازیں منسوخ

امریکا میں شدید برفباری نے تباہی مچا دی، مختلف حادثات کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 65 تک پہنچ گئی ہے۔ مشرقی امریکا میں سردی کی شدت میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا، جہاں درجہ حرارت نقطۂ انجماد سے بھی نیچے چلا گیا۔ شکاگو میں درجہ حرارت منفی 14 جبکہ کلیولینڈ میں منفی 11 مزید پڑھیں

کولمبیا میں مسافر طیارہ حادثے کا شکار، تمام 15 افراد ہلاک

کولمبیا میں ایک چھوٹا مسافر طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔  بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق کولمبیا کے مشرقی پہاڑی علاقوں میں وینزویلا کی سرحد کے نزدیک ایک چھوٹا مسافر طیارہ گر کر تباہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں اس میں سوار تمام 15 افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔ عالمی میڈیا مزید پڑھیں

دبئی میں شہریوں کو ہر سہولت 20 منٹ میں ملنے کا منصوبہ

دبئی حکومت نے شہری سہولیات کو مزید بہتر بنانے کے لیے ’’20 منٹ سٹی‘‘ منصوبے کا اعلان کر دیا ہے، جس کے تحت شہریوں کو تقریباً ہر بنیادی سہولت زیادہ سے زیادہ 20 منٹ کی مسافت پر دستیاب ہوگی۔ اس منصوبے کا مقصد یہ ہے کہ لوگ پیدل، سائیکل یا ماحول دوست ٹرانسپورٹ کے ذریعے مزید پڑھیں

بنگلادیش انتخابات: عوامی لیگ کو باہر رکھنا عدم استحکام کو جنم دے گا، حسینہ واجد

بنگلا دیش سے فرار ہوکر بھارت میں جلاوطنی اختیار کرنے والی سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ نے آئندہ عام انتخابات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی جماعت کو انتخابی عمل سے باہر رکھنا بنگلا دیش کو شدید قومی عدم استحکام کی جانب دھکیل سکتا ہے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق انہوں نے مزید پڑھیں

بنگلا دیش میں مقامی سطح پر ڈرونز کی تیاری کا آغاز، ایئر فورس اور چینی کمپنی کے درمیان اہم معاہدہ

ڈھاکا:بنگلا دیش نے دفاعی شعبے میں خود انحصاری کی جانب ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے مقامی سطح پر ڈرونز کی تیاری کے لیے بنگلا دیش ایئر فورس اور چائنا الیکٹرانکس ٹیکنالوجی گروپ کارپوریشن (سی ای ٹی سی) انٹرنیشنل کے درمیان باقاعدہ معاہدہ طے کر لیا ہے۔ اس معاہدے کو بنگلا دیش کے دفاعی اور تکنیکی مزید پڑھیں