بھارت: خبر ایجنسی کے مطابق ممبئی نیول ڈاکیارڈ میں آئی این ایس رنویر کے اندرونی حصے میں زور دار دھماکہ ہوا۔ دھماکے میں تین نیوی اہلکار ہلاک ہو گئے۔ ساتھ ہی 10 بھارتی نیوی اہلکاروں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے, واقعے کے فوری بعد عملے نے صورتحال پر قابو پالیا۔ یہ معلومات ہندوستانی بحریہ مزید پڑھیں
زمرہ: عالمی حالات
جزیرہ نقب میں کریک ڈاؤن جاری‘ مزید 41فلسطینی گرفتار
مقبوضہ بیت المقدس (انٹرنیشنل ڈیسک) اسرائیلی فوج نے مقبوضہ جزیرہ نما النقب میں کریک ڈاؤن کے دوران مزید 41فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔ فلسطینی ذرائع ابلاغ کے مطابق گرفتار کیے گئے فلسطینیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ اس سے قبل اسرائیلی فوج نے نقب میں کارروائیاں شروع کرتے ہوئے 131شہریوں کو گرفتار مزید پڑھیں
جنوبی کوریا ئی صدر کا دورئہ ریاض سعودی ولی عہد سے ملاقات
ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) جنوبی کوریا ئی صدر مون جائے ان سعودی عرب پہنچ گئے، جہاں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ان کا خیر مقدم کیا۔ صدر مون کے دورے کے موقع پر جنوبی کوریا کی الیکٹرانکس کمپنی ایل جی ریاض میں اپنے علاقائی ہیڈ کوارٹر کا افتتاح کرے گی۔ واضح رہے کہ مزید پڑھیں
بھارت، مسلمانوں کو نسل کشی کی دھمکیاں دینے والے پنڈت کو سزا
نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارت میں عالمی دباؤ کے باعث مسلمانوں کو نسل کشی کی دھمکیاں دینے والے انتہاپسند ہندو پنڈت کو سزا مل گئی۔ خبررساں اداروں کے مطابق انتہاپسند نرسینگھ انند گری پر نفرت انگیز تقاریر اور تشدد کو فروغ دینے کے الزامات کے تحت فرد جرم عائدکردی گئی ہے اور عدالت نے مزید مزید پڑھیں
دیوار براق کو یہودیانے کیلیے ساڑھے 3کروڑ ڈالرکی منظوری
مقبوضہ بیت المقدس (انٹرنیشنل ڈیسک) اسرائیلی حکومت نے ساڑھے 3کروڑ ڈالرکے منصوبے کی منظوری دی ہے ، جس کا مقصد دیوارالبراق کے تاریخی تشخص کو‘ تبدیل کرنا ہے۔ دیوار براق مسجد اقصیٰ کی مغربی دیوار سے متصل ہے۔قابض حکومت کی طرف سے جاری کردہ معلومات کے مطابق منصوبے کے تحت بنیادی ڈھانچہ تعمیر کیا جائے مزید پڑھیں
صنعا پر عرب اتحاد کی بمباری میں 15افراد ہلاک
صنعا (انٹرنیشنل ڈیسک ) سعودی عرب کی قیادت میں عرب اتحادی فوج کے طیاروں نے حوثی باغیوں کے زیر قبضہ شہر صنعا پر بمباری کردی،جس میں 15افراد ہلاک ہوگئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق کارروائی میں درجنوں افراد زخمی ہوئے۔ عرب اتحاد کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ سعودی عرب کی طرف روانہ کیے مزید پڑھیں
انڈونیشی دارالحکومت جکارتا سے منتقل کرنے کا بل منظور
جکارتا(انٹرنیشنل ڈیسک) انڈونیشیا میں دارالحکومت کو جکارتا کے بجائے نئے شہر میں منتقل کرنے کا بل منظورکرلیا گیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق انڈونیشیا کی پارلیمان نے دارالحکومت کو جکارتا سے منتقل کرنے کی منظوری دے دی۔ انڈونیشیا کے وزیرمنصوبہ بندی کا کہنا تھا کہ انڈونیشیا کے نئے دارالحکومت کا نام نوسنتارا ہوگا جوبونیو آئی لینڈ مزید پڑھیں
امریکا کے نصف شہری بائیڈن سے مایوس‘ رپورٹ
واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا میں صدر جو بائیڈن کے دور اقتدار سے متعلق کیے گئے سروے کے مطابق نصف شہری جو بائیڈن کے دور اقتدار سے مایوس ہیں۔ خبررساں اداروں کے مطابق سی بی ایس نیوز اور یوگوو کے ذریعے کیے گئے سروے کے مطابق 50 فیصد امریکیوں کا کہنا ہے کہ صدر جو بائیڈن مزید پڑھیں
روس کی جانب سے حملے کا خدشہ‘ امریکا میں کھلبلی
نیویارک (انٹرنیشنل ڈیسک) روس کی جانب سے جوہری حملے خدشے کے تحت امریکا میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔ خبررساں اداروں کے مطابق ماسکو کی جانب سے ایسے اشارے ملے ہیں کہ روسی جوہری ہتھیاروں کو ایسے مقامات پر منتقل کیا جا سکتا ہے جو امریکی ساحل سے زیادہ دور نہ ہوں۔ پینٹاگون کا کہنا مزید پڑھیں
اسرائیل میں برڈ فلو پھیلنے پر درجنوں پولٹری فارم بند
مقبوضہ بیت المقدس (انٹرنیشنل ڈیسک) اسرائیل کے محکمہ زراعت نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ملک بھر میں برڈ فلو کی وبا پھیل گئی تھی ،جس کے باعث کئی پولٹری فارم بند کردیے گئے ہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ برڈ فلوسے 20 پولٹری فارم بہت متاثر ہوئے اور درجنوں کو سیل کیا گیا مزید پڑھیں