مآرب: یمنی فوج کا باغیوں کے بڑے نقصان کا دعویٰ

صنعا (انٹرنیشنل ڈیسک) یمنی فوج نے مآرب کے محاذ پر باغیوں کے بڑے نقصان کا دعویٰ کردیا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ پیر کے روز مآرب کے جنوبی محاذوں پر زمینی پیش قدمی کا سلسلہ جاری رہا اور جنوب میں ام ریش عسکری کیمپ میں حوثی ملیشیا کے گرد گھیرا تنگ کر دیا۔ 24گھنٹوں کے مزید پڑھیں

نیپال کا بھارت سے متنازع علاقے میں تعمیرات بند کرنیکا مطالبہ

کٹھ منڈو (انٹرنیشنل ڈیسک) نیپال نے بھارت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سرحد کے پاس دریائے کالی کے علاقے میں سڑکوں کی تعمیر اور توسیع کو روک دے۔ بھارتی وزیر اعظم نے گزشتہ ماہ لیپولیکھ کے علاقے میں سڑکوں کی توسیع کے منصوبے کا اعلان کیا تھا۔نیپال کی حکومت نے ان کے اعلان پر مزید پڑھیں

کورونا وائرس سے طبقاتی تفریق بڑھ گئی ، رپورٹ

نیروبی (انٹرنیشنل ڈیسک) کورونا وبائی مرض نے پوری دنیا میں سماجی عدم مساوات کو بڑے پیمانے پر ہوا دی ہے۔ فلاحی تنظیم آکسفیم کی ایک رپورٹ کے مطابق دنیا کے 10امیر ترین ارب پتی افراد کی دولت مارچ 2020 ء کے بعد دگنی ہو گئی ہے،جب کہ غربت میں رہنے والے افراد کی تعداد میں مزید پڑھیں

خلیجی ممالک کا ایغوروں کیخلاف چین سے اظہار یکجہتی

بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک) خلیجی ممالک کی تنظیم جی سی سی نے سنکیانگ میں ایغوروں پر مظالم سے متعلق چین کی حمایت کردی۔ خبررساں اداروں کے مطاق چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان وینگ وینبن نے کہا ہے کہ رواں ہفتے کونسل کے سیکرٹری جنرل نائف فلاح حجرف نے چین کی کمیونسٹ پارٹی کے حکام سے ملاقات مزید پڑھیں

امریکا : برفانی طوفان سے کئی ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ

واشنگٹن: امریکا میں شدید برفانی طوفان کے بعد مشینوں کے ذریعے برف ہٹاکر سڑکیں صاف کی جارہی ہیں واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا میں برفانی طوفان کے باعث کئی ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکا میں شدید برفانی طوفان کی وجہ سے مقامی حکام کی جانب سے شہریوں کو گھروں میں رہنے مزید پڑھیں

چین نے نیا سیٹلائٹ لانچ کردیا

بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک) چین نے صوبہ شانزی کے تائی یوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے ایک نیا سیٹلائٹ لانچ کردیا۔ چینی ذرائع ابلاغ کے مطابق لانگ مارچ-2ڈی راکٹ کے ذریعے چھوڑا گیا سیٹلائٹ شیان13 کامیابی کے ساتھ مدار میں داخل ہو گیا۔چین کے اس سیٹلائٹ کے روانہ ہونے کے بعد لانگ مارچ سیریز کے کیریئر راکٹوں مزید پڑھیں

بیت لحم میں اسرائیلی فوج نے فلسطینی نوجوان کو گولی ماردی

مقبوضہ بیت المقدس (انٹرنیشنل ڈیسک) اسرائیلی فوج نے بیت لحم میں چیک پوسٹ کے قریب فلسطینی نوجوان فالح موسیٰ شاکر جرادات کو گولی مار کر شہید کردیا۔ فلسطینی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے شہید کیے گئے نوجوان پر روایتی الزام عائد کیا گیا کہ وہ قابض فوج پر حملے کی کوشش مزید پڑھیں

چین: 3بچوں کی اجازت ملنے پر بھی شرح پیدایش کم

بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک) چین میں شرح پیدایش گزشتہ سال ریکارڈ کم ترین سطح پر نوٹ کی گئی۔ قومی ادارہ برائے شماریات کے مطابق ایک ہزار باشندوں میں شرح پیدائش 7.52 ریکارڈ کی گئی،جو چین میں 1949 ء میں شرح پیدائش کا ریکارڈ شروع ہونے کے بعد سے سب سے کم سطح ہے۔ یاد رہے کہ مزید پڑھیں

ڈاوس: چینی صدر کی محاذ آرائی پر سخت نتائج کی دھمکی

بیجنگ: چینی صدر شی جن پنگ ڈاوس کے اجلاس سے آن لائن خطاب کررہے بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک) چینی صدر شی جن پنگ نے عالمی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تعاون کا مطالبہ کردیا۔ ورلڈ اکنامک فورم سے خطاب میں انہوں نے محاذ آرائی پر سخت نتائج کی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ کسی بھی تصادم مزید پڑھیں

جب امریکہ میں ڈبل روٹی کے سلائس پر پابندی لگی

ویب ڈیسک —  ڈبل روٹی کا سلائس ہمارے لیے ناشتے یا لنچ میں کھانے کی ایک معمول کی چیز ہے۔ لیکن امریکہ میں جب پہلی بار سلائس کی ہوئی ڈبل روٹی بازار میں فروخت کے لیے آئی تھی تو اس نے خریداروں کو حیران کر دیا تھا۔ لیکن کچھ ہی عرصے بعد اس پر لگنے مزید پڑھیں