بی این پی نے شیخ حسینہ کی حوالگی کا مطالبہ کردیا

بنگلا دیش کی سابق حکمراں جماعت بنگلا دیش نیشنلسٹ پارٹی نے بھارت سے مطالبہ کیا ہے کہ شیخ حسینہ واجد کو بنگلا دیش کے حوالے کیا جائے تاکہ اُن پر قتلِ عام اور جنگی جرائم کے مقدمات چلائے جاسکیں۔ بنگلا دیش میں شیخ حسینہ کی حوالگی کے حوالے سے آوازیں بلند ہو رہی ہیں۔ بنگلا مزید پڑھیں

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے سفیر کی افغانستان میں داخلے پر پابندی عائد

کابل : طالبان حکومت نے اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے خصوصی نمائندے رچرڈ بینیٹ کو افغانستان میں داخل ہونے سے روک دیا ہے۔ افغان میڈیا رپورٹس کے مطابق طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ادارے پر ’پروپیگنڈا‘ پھیلانے کا الزام لگایا ہے ۔ رچرڈ بینیٹ کو مزید پڑھیں

روس کایوکرین کے 3 ڈرون مارگرانے کا دعوی

ماسکو: روس نے یوکرین کے 3ڈرون تباہ کردیے۔ مقامی میڈیا نے روس اور یوکرین کے مابین جاری جنگی کشید گی سے متعلق ایک تازہ ترین رپورٹ جاری کی ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ یوکرین نے جنگی پیمانے پر روس پر یکے بعد دیگرے ڈرون حملے کیے، جس میں سے روس کی جانب سے مزید پڑھیں

امریکی انٹیلی جینس کا ایران پر ری پبلکن اور ڈیموکریٹک انتخابی مہم ہیک کرنے کا الزام

ویب ڈیسک —  امریکہ کے انٹیلی جینس عہدہ داروں نے پیر کو کہا کہ انہیں یقین ہے کہ ایران ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارتی مہم کو ہیک کرنے کا ذمہ دار ہے، اور یہ کہ سائبر مداخلت تہران کی جانب سے امریکی سیاست میں دخل اندازی اور جمہوری اداروں پر اعتماد کو کمزور کرنے کی وسیع مزید پڑھیں

ڈیموکریٹک کنونشن: سابق صدر اوباما سمیت کئی رہنماؤں کو کاملا کی کامیابی کی امید

امریکہ کی حکمراں جماعت ڈیموکریٹک پارٹی کے کنونشن کے دوسرے روز صدارتی امیدوار کاملا ہیرس کو براک اوباما اور ان کی اہلیہ مشیل اوباما سمیت کئی اہم رہنماؤں کی بھر پور حمایت نظر آئی۔ امریکہ کے شہر شکاگو میں ڈیموکریٹک پارٹی کا پیر سے شروع ہونے والا چار روزہ کنونشن جاری ہے۔ منگل کی شب مزید پڑھیں

داڑھی کیوں نہیں رکھی؟ طالبان نے 280 سیکیورٹی اہل کار برطرف کر دیے

ویب ڈیسک —  طالبان حکام نے منگل کے روز بتایا ہے کہ طالبان کی اخلاقی امور کی وزارت نے داڑھی نہ رکھنے پر سیکیورٹی فورس کے 280 سے زیادہ اہلکاروں کو برطرف کر دیا ہے۔ وزارت نے یہ بھی بتایا کہ گزشتہ سال افغانستان میں غیراخلاقی حرکات کے ارتکاب کے الزام میں 1300 سے زیادہ مزید پڑھیں

بھارتی وزیرِ اعظم مودی کا دورۂ یوکرین: ’تنازع کے پُر امن حل پر بات ہو گی‘

ویب ڈیسک—بھارت کے وزیرِ اعظم نریندر مودی بدھ کو پولینڈ اور یوکرین کے دورے کے لیے روانہ ہو گئے ہیں اور انہوں نے اس دورے کے دوران یوکرین جنگ کے پرامن حل پر بات کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔ وزیرِ اعظم مودی نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر بدھ کو ایک بیان میں مزید پڑھیں

ویتنام کے صدر کی بیجنگ میں چینی ہم منصب سے ملاقات

ویتنام اور چین کے صدور بیجنگ میں گارڈ آف آنر کا معاینہ کررہے ہیں بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک) ویتنام کے صدر تو لام چین کے دورے پر بیجنگ پہنچ گئے ،جہاں انہوں نے ہم منصب شی جن پنگ سے ملاقات کی۔ خبررساں اداروں کے مطابق جولائی میں انتقال کرنے والے نیون فو ترون کی جگہ 3 مزید پڑھیں

ترکیہ : سعودی شہری موٹرسائیکل حادثے میں ہلاک

انقرہ(انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی عرب کا 38 سالہ شہری عبدالرحمن الثوینی ترکیہ میں ٹریفک حادثے میں ہلاک ہوگیا۔ سعودی علاقے قصیم کے اسکول میں ریاضی کے استاد عبدالرحمن ترکیہ کے علاقے طرابزون میں حادثے کا شکار ہوئے اور ان کی موٹرسائیکل پل سے نیچے جا گری۔

نائیجیریا میں بارش اور سیلاب سے ہلاکتیں 30ہوگئیں

ابوجا (انٹرنیشنل ڈیسک) نائیجیریا کی ریاست جیگاوا میں کئی روزسے جاری بارش اور سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 30 ہوگئی۔ سیلاب کی وجہ سے 4 ہزار 699 مکانات زیر آب آگئے اور 9 ہزار 379 ہیکٹر زرعی اراضی کو نقصان پہنچا۔اس کے علاوہ 2 لاکھ 27 ہزار 494 افراد متاثر ہوئے ہیں۔