نیو یارک: امریکی صدر جوبائیڈن غزہ میں جاری جارحیت پر اسرائیلی وزیر اعظم پر برس پڑے۔ امریکی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ امریکی صدر بائیڈن اور اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے درمیان ٹیلیفونک گفتگو میں شدید تلخ کلامی ہوئی، جوبائیڈن نے اپنی گفتگو میں نیتن یاہو کو کہا کہ مجھ سے جھوٹ مت بولو، مزید پڑھیں
زمرہ: عالمی حالات
اسماعیل ہنیہ کی طیارے میں قرآن پاک پڑھتے ہوئے آخری تصویر شیئر
غزہ: فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے شہید رہنما اسماعیل ہنیہ کی بہو نے ان کی طیارے میں سفر کے دوران قرآن پاک پڑھتے ہوئے تصویر شیئر کر دی۔ ممکنہ طور پر یہ تصویر ایران جاتے ہوئے طیارے میں لی گئی ہے،اسماعیل ہنیہ کی بہو ایناس ہنیہ نے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر مذکورہ تصویر شیئر کرتے مزید پڑھیں
مقبوضہ کشمیر اور منی پور میں 2 بھارتی فوجیوں کی خودکشی
سرینگر: مقبوضہ کشمیر اور ریاست منی پور بھارتی فوج کے دو اہلکاروں نے ذہنی دباو اور پست ہمتی کے باعث اپنی زندگیوں کا خاتمہ کرلیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق خودکشی کا پہلا واقعہ مقبوضہ کشمیر کے ضلع کپواڑا میں پیش آیا جہاں بارڈر سیکیورٹی فورس کے اہلکار رام کمار نے سرکاری رئفل سے خود کو مزید پڑھیں
برطانیہ: چوری کی عادی بھارتی خاتون کو سزا
لندن(انٹرنیشنل ڈیسک) برطانیہ میں چوری کی عادی بھارتی خاتون کو دکانوں سے 5لاکھ پاؤنڈز کی چور ی پر قید کی سزا سنادی گئی۔ 54 سالہ نریندر کور نے پورے برطانیہ کا سفر کیا اور کئی اسٹوروں کو ان مصنوعات کی رقم واپس کرنے پر مجبور کیا جو اس نے خریدی نہیں بلکہ چوری کی تھیں۔
یونان میں ویسٹ نیل وائرس سے 6افراد ہلاک
ایتھنز (انٹرنیشنل ڈیسک) یونان میں ویسٹ نیل وائرس کی وجہ سے 6افراد ہلاک ہوگئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ وائرس 2024 ء میں ملک کے مختلف حصوں میں پھیل گیا ہے۔ ماہرین کے مطابق وائرس خاص طور پر کارڈیسا، لاریسا، تریکالا، امتھیا، سلانیک اور پیلا میں دیکھا گیا ہے۔
امریکا میں ملازمتوں کے مواقع کم ، بے روزگاری میں اضافہ
واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی فیڈرل ریزروز کی جانب سے 2022 ء اور 2023 ء میں شرح سود میں اضافے کے نتیجے میں گزشتہ ماہ جولائی میں بے روزگاری کی شرح 4.3 فیصد تک پہنچ گئی ۔ اس دوران روزگار میں اضافے کی رفتار ماہرین کی توقعات سے کہیں کم رہی اور ایک لاکھ 14 ہزار مزید پڑھیں
غزہ پر تازہ ترین حملوں میں 24 فلسطینی شہید
مقبوضہ بیت المقدس: غزہ میں نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کا سلسلہ جاری ہے۔ تازہ ترین بمباری میں ایک اسکول کو نشانہ بنایا گیا جس میں بے گھر افراد نے پناہ لے رکھی تھی۔ اس حملے میں 15 افراد شہید ہوئے۔ غزہ کے علاقے میں اسرائیلی فوج کے ایک اور حملے میں 9 افراد شہید مزید پڑھیں
نیو یارک میں آتشزدگی سے 14 افراد زخمی، 7 مکان تباہ
امریکا: کیلیفورنیا کے جنگلات میں آگ لگنے سے غیر معمولی نقصان کے بعد اب نیو یارک سٹی میں آتشزدگی سے 7 مکانات راکھ اور ملبے کا ڈھیر ہوگئے ہیں۔ 11 فائر فائٹرز سمیت 14 افراد جھلس کر زخمی ہوئے ہیں۔ جلنے والے مکانات کے مکینوں نے بتایا کہ سب کچھ جل کر خاک ہوگیا، کچھ مزید پڑھیں
نئی نسل میں کینسر کی شرح میں اضافے کا انکشاف
واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی ماہرین کے ایک نئے مطالعے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ موجودہ نسل کے نوجوانوں میں کینسر کی شرح بڑھ رہی ہے۔ محققین کا کہنا ہے کہ کینسر کی 34 معروف اقسام میں سے 17کی پے در پے نوجوان نسلوں میں تشخیص ہو رہی ہے۔ محققین نے مثال دیتے بتایا کہ مزید پڑھیں
بھارت: کیرالا میں تودے گرنے سے ہلاکتیں 300 سے تجاوز کرگئیں
بھارتی ریاست کیرالا میں لینڈ سلائیڈنگ سے مکانات تباہ ہوگئے ہیں نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی ریاست کیرالا میں لینڈ سلائیڈنگ سے ہلاکتوں کی تعداد 300 سے تجاوز کرگئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق تودا ضلع وایناڈ میں 30 جولائی کو گراتھا، جس نے پورے گاؤں کو ملیا میٹ کردیا۔ امدادی ٹیموں نے 300 لاشیں نکال مزید پڑھیں