امریکی قونصل جنرل کا راولپنڈی سے لاہور تک ٹرین میں سفر

لاہور: امریکی قونصل جنرل ولیم میکنولے نے راولپنڈی سے لاہور تک ٹرین کے سفر کو بڑا دلچسپ قرار دے دیا۔  ریلوے اسٹیشن پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ راستے میں سر سبز میدان اور پہاڑ دیکھنے کو ملے جبکہ پاکستان بھی ریلوے نظام کو بہتر بنانے کے لئے کو شاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک لمبے مزید پڑھیں

چیئرمین پی ٹی آئی کی احاطہ عدالت سے گرفتاری انصاف کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی قرار

 اسلام آباد: سپریم کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی احاطہ عدالت سے گرفتاری کو انصاف کے حصول کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی قرار دے دی۔  سپریم کورٹ کے جاری کردہ 22 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ عدالتوں کے تقدس اور وقار پر سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا، لوگ عدالتوں سے اس لیے مزید پڑھیں

پشاور؛ جرگے کے دوران فائرنگ،پی ٹی آئی کے ناظم سمیت 4 بھائی جاں بحق

 پشاور: غفور آباد ہزار خوانی میں  پلاٹ کے تنازع پر جرگے کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں پی ٹی آئی کے ناظم سمیت 4 بھائی جاں  بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق  تھانہ رحمان بابا کی حدود غفور آباد ہزار خوانی میں فریق اول اختر علی اور فریق دوم وحید کے مابین پلاٹ کے تنازع پر جرگہ کے مزید پڑھیں

ایف آئی اے نے توہین رسالت میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا

  کراچی: ایف آئی اے نے اہم کارروائی  کرتے ہوئے توہین رسالتﷺ  میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق سائبر کرائم سرکل  نے کارروائی کرتے ہوئے توہینِ رسالت کے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے، ملزم کی شناخت محمد بابر ولد محمد اقبال کے نام سے کی گئی ہے۔ ملزم فیس بک کے جعلی اکاؤنٹ مزید پڑھیں

زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں دوسرے ہفتے بھی اضافہ

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں دوسرے ہفتے بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔  ترجمان اسٹیٹ بینک کے مطابق 30 جون کو ختم ہونے والے ہفتہ کی دوران سرکاری زخائر میں 39 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا، زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 4 ارب 46 کروڑ 27 لاکھ ڈالر کی سطح پر مزید پڑھیں

پاکستانی مسیحی برادری کا سویڈن واقعے میں ملوث افراد کو سخت سزا دینے کا مطالبہ

لاہور: چرچ آف پاکستان نے قرآن مجید کی بے حرمتی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے سویڈن حکومت سے واقعے میں ملوث تمام افراد اور مرکزی ملزم کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کردیا۔ چرچ آف پاکستان کے بشپ اور سینئر قیادت نے پاکستانی مسیحی برداری کی نمائندگی کرتے ہوئے قرآن پاک کی بے حرمتی کے مزید پڑھیں

کراچی میں بارشوں کے پیش نظر ایمرجنسی نافذ، ملازمین کی چھٹیاں منسوخ

  کراچی: مون سون بارشوں کے پیش نظر کراچی میونسپل کارپوریشن نے ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کردیں۔ کے ایم سی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق بارش کے پیش نظر تمام افسران کی چھٹیاں منسوخ کی گئی ہے، برسات کے دوران تمام افسران اور اہلکار ڈیوٹی پر موجود رہیں گے۔ مزید پڑھیں: کراچی مزید پڑھیں

بلوچستان میں پی ٹی آئی ایک بھی ضلع میں کامیابی حاصل نہیں کرسکی

 کوئٹہ: بلوچستان میں پی ٹی آئی ایک بھی ضلع میں کامیابی حاصل نہیں کرسکی۔  تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے  35اضلاع میں کہیں پر بھی پی ٹی آئی کا کوئی ضلعی چیرمین و وائس چیرمین منتخب نہیں ہوسکا جبکہ بلوچستان عوامی پارٹی نے چیئرمین کی 10 اور وائس چیئرمین کی 9 نشستیں حاصل کیں۔ علاوہ ازیں پیپلز پارٹی نے چیئرمین مزید پڑھیں

چیچہ وطنی؛ نامعلوم درندہ صفت شخص کی 7 سالہ بچی سے زیادتی

چیچہ وطنی:  نامعلوم درندہ صفت شخص نے نواحی گاؤں میں 7 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، ملزم کی گرفتاری کے لیے  پولیس ٹیم تشکیل دے دی گئی۔  تفصیلات کے مطابق  نواحی گاؤں 40 بارہ ایل میں 7 سالہ جویریہ کے ساتھ جنسی زیادتی کا اندوہناک واقعہ پیش آیا  ہے۔ معصوم بچی کے والد مزید پڑھیں

وزیراعلیٰ بلوچستان کی آٹے کی فروخت سرکاری قیمت پر یقینی بنانے کی ہدایت

وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے صوبے میں آٹے کی قیمت میں اضافے کا نوٹس لیتے ہوئے سرکاری نرخ پر آٹے کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔ وزیرابلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کوئٹہ سمیت دیگر علاقوں میں آٹے کی قیمت میں اضافے کی اطلاعات کا نوٹس لیتے ہوئے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو مزید پڑھیں