راولپنڈی میں جوئے کے اڈے پر چھاپے کے دوران پولیس فائرنگ، نوجوان جاں بحق

 راولپنڈی: تھانہ پیرودھائی کے علاقے ضیا کالونی میں محافظ فورس کے اہلکاروں کے قمار بازی کے اڈے پر چھاپے کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں نوجوان دم توڑ گیا ۔ لواحقین و اہلیان علاقہ نے تھانے کے سامنے لاش پیرودھائی روڈ پر رکھ کر شدید احتجاج کیا۔ سی پی او راولپنڈی خالد ہمدانی نے ملوث تمام مزید پڑھیں

کراچی؛ عمارت میں آتشزدگی سے ایک شخص جاں بحق، 43 کو بچا لیاگیا

  کراچی: نیو چالی کی جنریٹر مارکیٹ میں کثیر منزلہ عمارت میں آگ لگ گئی، جس پر فائر بریگیڈ میں کئی گھنٹے کی جدوجہد کے بعد قابو پالیا۔ آتشزدگی کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جب کہ تین افراد بے ہوش ہو گئے ۔ اس دوران خواتین سمیت 43 افراد کو ریسکیو کیا گیا۔ آگ مزید پڑھیں

بی این اے سربراہ کی گرفتاری سے بلوچستان میں امن ہوگا، وزیراعظم

 اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بی این اے کے بانی کی گرفتاری سے بلوچستان میں عسکریت پسندی کو کچلنے اور امن کے ایک نئے دور کا آغاز کرنے میں مدد ملے گی۔ شہباز شریف نے ٹوئٹ کیا کہ بلوچ نیشنل آرمی (بی این اے) کے بانی کی گرفتاری کے لیے ایک شاندار آپریشن کرنے پر مزید پڑھیں

وزیراعظم ہاؤس میں مشکوک شخص داخل، سی ٹی ڈی نے حراست میں لے لیا

 اسلام آباد: وزیراعظم ہاؤس میں ایک مشکوک شخص داخل ہوگیا جس کے بعد پولیس سمیت تمام اداروں کی دوڑیں لگ گئیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم ہاؤس میں ایک عجیب واقعہ پیش آیا ہے جس میں ایک مشکوک شخص وزیراعظم ہاؤس میں داخل ہوا جسے سیکیورٹی اداروں نے حراست میں لے لیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مشکوک شخص مزید پڑھیں

خیبر میں فرنٹئیر کور کی گاڑی پر بارودی سرنگ دھماکا، ایک اہلکار شہید اور تین زخمی

خیبر: ضلع خیبر میں فرنٹئیر کور کی گاڑی پر بارودی سرنگ کا دھماکا ہوا ہے جس میں ایک اہلکار شہید اور تین زخمی ہوگئے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کا کانوائے فورٹ سلوپ سے علی مسجد فورٹ جارہا تھا کہ  ملک دین خیل کے علاقے میں روڈ کے کنارے نصب بارودی مواد زوردار  دھماکے سے مزید پڑھیں

کچے کے ڈاکوؤں نے تاوان کیلیے چار تاجروں کو اغوا کرلیا

وہاڑی: پنجاب کے ضلع وہاڑی کے علاقے ٹبہ سلطان پور کے چار تاجروں کو کچے کے ڈاکوؤں نے اغوا کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع وہاڑی تحصیل میلسی تھانہ ٹبہ سلطان پور سے تعلق رکھنے والے کپڑے کے چار تاجروں کو کچے کے ڈاکوؤں نے اغوا کر کے اہل خانہ سے تاوان کیلیے رابطہ مزید پڑھیں

نواز شریف کا چیف جسٹس پر پی ٹی آئی ایجنڈے کو آگے بڑھانے کا الزام، مستعفی ہونے کا مطالبہ

  لندن:  پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے چیف جسٹس  پر پی ٹی آئی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کا الزام عائد کرتے ہوئے ان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔ قائد ن لیگ نے اپنی ٹویٹ میں کہا ہے  کہ عدالتیں قوموں کو بحرانوں سے نکالتی ہیں نہ کہ بحرانوں میں دھکیلتی ہیں۔ مزید پڑھیں

آئین کے مطابق عام انتخابات کی تاریخ میں کسی قسم کی تاخیر نہ کی جائے، پیپلزپارٹی

 اسلام آباد: پیپلز پارٹی نے اعلان کیا ہے کہ آزادانہ اور منصفانہ عام انتخابات کے لئے تمام اسمبلیوں کے انتخابات ایک ہی دن کرائے جائیں پارٹی نے اس بات کا اعادہ بھی کیا کہ آئین کے مطابق عام انتخابات کی تاریخ میں کسی قسم کی تاخیر نہ کی جائے۔ پاکستان پیپلزپارٹی کور کمیٹی کا اجلاس جمعہ مزید پڑھیں

قومی سلامی کمیٹی کے شرکا کا ڈی جی آئی ایس آئی کو شاندار خراج تحسین

 اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہونے والے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں آئی ایس آئی اور ڈائیریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کو شاندار خراج تحسین کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور قومی سلامتی کمیٹی کے تمام شرکا نے آئی ایس آئی اور اس کے سربراہ کو شاندار کارنامے پر ڈیسک مزید پڑھیں

جسٹس اطہر من اللہ کے اختلافی نوٹ کے بعد تین رکنی بینچ کا فیصلہ کاغذ کا ٹکڑا ہے، بلاول بھٹو

  کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ جسٹس اطہر من اللہ کے نوٹ کے بعد اب ریکارڈ پر چار جج آچکے ہیں۔ سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں بلاول نے کہا کہ جسٹس اطہر من اللہ کے نوٹ کے ساتھ اب ہمارے سامنے ریکارڈ پر مزید پڑھیں