کراچی: کورنگی سے پراسرار طور پر لاپتہ ہونے والی دو کم عمر سہیلیاں لاہور ریلوے پولیس کو مل گئی ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق زمان ٹاؤن تھانے کے علاقے کورنگی نمبر 2 سے دو سہیلیاں 14 سالہ کنزہ اور 14 سالہ نائیلہ پراسرار طور پر لاپتہ ہوگئی تھیں اور دونوں کے اغوا کا مقدمہ زمان مزید پڑھیں
زمرہ: پاکستان
ٹریفک جام میں پھنسے شہریوں کو لوٹنے والا ملزم ساتھی سمیت گرفتار
کراچی: شاہ لطیف ٹاؤن پولیس نے قائد آباد فلائی اوور مرغی خانہ روڈ پر ٹریفک جام میں پھنسے شہریوں کو لوٹنے والے مرکزی ملزم کو ساتھی سمیت گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ملیر عرفان بہادر نے بتایا کہ شاہ لطیف ٹاؤن پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے واردات میں ملوث ملزمان کی مزید پڑھیں
سندھ میں گیس کا نیا ذخیرہ دریافت
کراچی: سندھ میں ماڑی غازی جے-1 میں گیس کا نیا ذخیرہ دریافت کر لیا گیا۔ ماڑی پیٹرولیم کے مطابق گیس کی دریافت ضلع گھوٹکی میں واقع ماڑی ڈی بلاک میں ہوئی، ذخائر میں گیس کے بہاؤ کی شرح 5.1 ملین معیاری کیوبک فٹ ہے۔ ماڑی غازی جے 1 کی تلاش کے لیے کنویں پر 24 مزید پڑھیں
آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات
ریاض: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی ہے، جس میں دو طرفہ تعلقات، فوجی اور دفاعی تعاون مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ #PICTURES: Crown Prince Mohammed bin Salman receives the Chief of Army Staff of #Pakistan Lt. Gen. Asim Munir in #AlUla مزید پڑھیں
اسحاق ڈار کی سینیٹ نشست کو خالی قرار دینے کی درخواست خارج
اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی سینیٹ نشست کو خالی قرار دینے کی درخواست خارج کر دی۔ الیکشن کمیشن نے حلف نہ اٹھانے پر اسحاق ڈار کی نشست خالی قرار دینے کے معاملے پر 26 ستمبر 2022 کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ اسحاق ڈار کی سینیٹ کی نشست خالی قرار دینے کے مزید پڑھیں
کراچی حیدر آباد بلدیاتی الیکشن 15 جنوری ہی کو ہونگے، ایم کیو ایم کی درخواست مسترد
اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے کراچی اور حیدر آباد میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق محفوظ فیصلہ سنا دیا، جس میں قرار دیا گیا کہ بلدیاتی الیکشن 15 جنوری ہی کو ہوں گے۔ فیصلے کے مطابق کراچی اور حیدر آباد کے بلدیاتی الیکشن پرانی ووٹر لسٹوں ہی پر ہوں گے۔ اس سلسلے میں الیکشن کمیشن نے نئی مزید پڑھیں
جعلی ڈگری کیس؛ پی آئی اے کے 117 ملازمین کے اکاؤنٹس منجمد
اسلام آباد: جعلی ڈگری کیس میں قومی فضائی کمپنی پی آئی اے کے 117 ملازمین کے اکاؤنٹس منجمد کردیے گئے۔ ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کرائم سرکل نے دھوکا دہی اور ریکارڈ میں ردو بدل کے الزام میں پی آئی اے کے 117 ملازمین کے اکاؤنٹس منجمد کردیے ہیں۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے نے پی آئی مزید پڑھیں
ایک کمرے میں دو دو کلاسز؛ کراچی میں سرکاری اسکول کی عمارت ٹھیکیدار نے کرائے پر دیدی
کراچی میں ٹھیکے دار نے سرکاری اسکول کی عمارت کو کرائے پر دے دیا جس کے باعث دو سرکاری اسکولوں کو ایک ہی عمارت میں منتقل کردیا گیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق محکمہ اسکول ایجوکیشن سندھ کی عدم توجہی و غفلت کے سبب کراچی میں ایک ایسے سرکاری اسکول کا انکشاف ہوا ہے جہاں کلاس مزید پڑھیں
سیلاب متاثرین کیلیے عالمی کانفرنس؛ وزیراعظم جنیوا پہنچ گئے
اسلام آباد: پاکستان کے سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے منعقد ہونے والی عالمی کانفرنس کی میزبانی کے لیے وزیراعظم جنیوا پہنچ گئے۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف اعلی سطح وفد کے ہمراہ اسلام آباد سے جنیوا پہنچ گئے۔ وفد میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری، وزیر خزانہ محمد اسحاق ڈار، وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان اور مزید پڑھیں
کراچی میں ہزارہ کلچر ڈے کی مناسبت سے ریلی کا انعقاد
کراچی میں ہزارہ کلچر ڈے کی مناسبت سے امن ریلی کا انعقاد ہوا جس میں ہزارہ برادری کے ذمے داران کے علاوہ عام ہزارہ نوجوانوں اوربزرگوں نے شرکت کی۔ پاکستان میں آج علاقائی سطح پر ہزارہ کلچر ڈے منایا گیا تھا ۔ اس مناسبت سے کراچی سمیت مختلف شہروں میں پر امن ریلیاں نکالی گئیں مزید پڑھیں