عمران خان کی وجہ سے آج آئی ایم ایف کو پاکستان پر اعتبار نہیں رہا، مریم نواز

 لاہور: مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف نے وزیراعظم شہباز شریف کو واضح کیا  ہے کہ عمران خان کی وجہ سے اب انہیں پاکستان پر اعتبار نہیں ہے۔ لاہور کے علاقے گرین ٹاؤن میں صوبائی اسمبلی کے حلقے پی پی 167 کی انتخابی مہم سے خطاب کرتے مزید پڑھیں

چارسدہ میں فائرنگ سے ایکسپریس نیوز کا رپورٹر شہید

خیبرپختونخواہ کے ضلع چارسدہ میں نامعلوم افراد نے ایکسپریس نیوز اور روزنامہ ایکسپریس کے نمائندے افتخار احمد کو فائرنگ کر کے شہید کردیا۔ تفصیلات کے مطابق چارسدہ کے علاقے شبقدر میں نامعلوم افراد نے افتخار احمد پر قاتلانہ حملہ کیا جس میں وہ شہید ہوگئے۔ پولیس نے وقوعہ پر پہنچنے کے بعد مقتول کی لاش مزید پڑھیں

وزیر اعظم نے فضائی مسافروں سے 50 ہزار ڈیوٹی وصول کرنے کا حکم نامہ معطل کردیا

 اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے ایئرپورٹ پر مسافروں سے 50 ہزار تک فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی (ایف ای ڈی) کی وصولی کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے حکم نامہ فوری طور پر معطل کرنے کا حکم جاری کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم نے ہوائی اڈوں پر مسافروں سے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی وصولی کی شکایات پر مزید پڑھیں

برطانوی سکھ فوجیوں کا کرتارپور، واہگہ بارڈر سمیت دیگر تاریخی مقامات کا دورہ

لاہور: برطانوی سکھ فوجیوں کے ایک وفد نے رواں ہفتے پاکستان میں سکھوں کے مقدس مذہبی مقامات سمیت پاک بھارت واہگہ بارڈر اوردیگرتاریخی مقامات کا دورہ کیا۔  برطانوی سکھ فوجیوں کے ایک 12 رکنی وفد نے سکھوں کے مقدس ترین مقام گورودواہ جنم استھان ننکانہ صاحب اور گورودوارہ دربارصاحب کرتارپورکا دورہ کیا ہے، ننکانہ صاحب سکھ مزید پڑھیں

پی ٹی آئی جلسے کے پیش نظر اسلام آباد میں ریڈ الرٹ جاری

 اسلام آباد: تحریک انصاف کے جلسے کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت میں سیکیورٹی ریڈ الرٹ کردی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق انسپکٹر جنرل اسلام آباد پولیس ڈاکٹر اکبر ناصر خان نے ضلع بھر میں سیکیورٹی ریڈ الرٹ کرنے کے احکامات اور ڈی آئی جی آپریشنز، ایس ایس پی آپریشنز کو ضلع بھر میں سرچ و کومنگ آپریشنز کرنے مزید پڑھیں

لاہور؛ ڈاکو زیر تعمیر مسجد سے 40 ہزار روپے لوٹ کر فرار

لاہور کے علاقے گرین ٹاؤن میاں چوک کے قریب دو ڈاکو زیر تعمیر مسجد سے 40 ہزار روپے سے زائد نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے۔  اس حوالے سے بتایا گیا کہ ڈاکو مسجد میں زیر تعمیر مسجد میں چندہ دینے کے بہانے داخل ہوئے اور گن پوائینٹ پر چندہ والا گلہ توڑ کر 40 ہزار سے زائد مزید پڑھیں

جون کے مہینے میں مہنگائی کی شرح میں 22 فیصد اضافہ

 اسلام آباد: وفاقی ادارۂ شماریات کی جانب سے جاری کی جانے والی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ جون کے مقابلے میں رواں سال کے چھٹے ماہ میں مہنگائی کی شرح میں 21 فیصد اضافہ ہوا جبکہ گزشتہ سال کی نسبت رواں برس مہنگائی 12 فیصد بڑھ گئی۔ ادارہ شماریات کے مطابق جون 2021 کے مقابلے میں مزید پڑھیں

فتح جنگ میں گھریلو ناچاقی پر باپ نے فائرنگ کر کے بیٹے کو قتل کردیا

اٹک: فتح جنگ کے علاقہ رائے نیکا میں باپ نے فائرنگ کرکے بیٹے کوقتل کردیا۔ پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت حیدر علی کے نام سے ہوئی اور مقتول کچھ عرصہ قبل بیرون ملک سے وطن واپس لوٹا تھا۔ پولیس نے بتایا کہ والد رئیس نےگھریلو جھگڑے پر 12 بور بندوق سے فائرنگ کی۔ انہوں نے بتایا کہ مزید پڑھیں

چینی کمپنی کراچی میں نئی بس سروس کا جلد آغاز کرے گی، شرجیل انعام میمن

 کراچی: صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن اور چائنیز کمپنی کے وفد سے ملاقات میں طے پایا ہے کہ چائنیز کمپنی پیپلز بس سروس کی طرز پر کراچی میں نئی بس سروس کا آغاز کرے گی۔  صوبائی وزیر کے دفتر میں ہونے والی ملاقات سے متعلق کہا گیا کہ نئی بس سروس 500 بسوں کی فلیٹ پر مشتمل ہوگی مزید پڑھیں

ایم کیو ایم کی کراچی میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرانے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست

کراچی  : متحدہ قومی موؤمنٹ پاکستان نے سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف کراچی میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرانے سے متعلق سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر دی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق عدالتی فیصلے کے خلاف کراچی میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرانے سے متعلق سپریم کورٹ میں اپیل دائر کرتے ہوئے ایم کیو ایم نے اپنے وکیل فروغ نسیم مزید پڑھیں