رواں مالی سال میں کئی شعبوں کے اہداف حاصل نہیں ہوئے، اقتصادی سروے آج جاری ہوگا

اسلام آباد: رواں مالی سال کی اقتصادی کارکردگی پر مشتمل اقتصادی سروے آج جاری کیا جائے گا۔ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب معاشی ٹیم کے ساتھ میڈیا کے سامنے اقتصادی سروے پیش کریں گے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق رواں مالی سال میں جی ڈی پی سمیت دیگر اہم معاشی اہداف حاصل نہیں ہوسکے البتہ ترسیلات مزید پڑھیں

بجٹ؛ تنخواہ دار طبقے کیلیے سب سے بلند انکم ٹیکس سلیب کی حد میں اضافے کا امکان

اسلام آباد: نئے مالی سال کے بجٹ میں  تنخواہ دار طبقے کے لیے سب سے بلند انکم ٹیکس سلیب کی حد میں اضافے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق تنخواہ دار طبقے کے لیے سب سے بلند انکم ٹیکس سلیب کی حد میں اضافہ کیے جانے کا امکان ہے جبکہ زیادہ آمدن رکھنے والے افراد مزید پڑھیں

غیر قانونی سگریٹوں کے کاروبار پر قابو پانے کیلیے بجٹ میں اہم اقدامات کا فیصلہ

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ملک میں غیر قانونی سگریٹوں کے بڑھتے ہوئے کاروبار پر قابو پانے کے لیے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں اہم اقدام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق فنانس بل 2026 کے ذریعے سگریٹوں پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی (ایف ای ڈی) کے موجودہ دو درجوں پر مشتمل نظام مزید پڑھیں

بجٹ؛ درآمدی الیکٹرک گاڑیوں پر سیلز ٹیکس کی شرح 25 فیصد بڑھانے کا امکان

اسلام آباد: نئے مالی سال کے بجٹ میں درآمدی الیکٹرک گاڑیوں پر سیلز ٹیکس کی شرح 25 فیصد تک بڑھائے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ مالی سال 2026-27کے وفاقی بجٹ میں درآمدی الیکٹرک گاڑیوں (ای ویز) پر سیلز ٹیکس کی شرح 25 فیصد تک بڑھانے کا امکان مزید پڑھیں

اہلِ پنجاب کے لیے کئی دن بعد اچھی خبر آ گئی، شہری خوش

لاہور: پنجاب میں رہنے والوں کے لیے کئی دن کے بعد اچھی خبر آ گئی، جس سے شہریوں کا موڈ خوشگوار ہوگیا۔ صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب بھر میں گرمی کی شدت بدستور قائم ہے، تاہم گرد آلود ہوائیں چلنے کے ساتھ ساتھ بارش ہونے کی اطلاع بھی محکمہ موسمیات کی جانب سے دی دی مزید پڑھیں

کراچی میں شدید گرم و مرطوب موسم برقرار، پارہ 41 ڈگری تک جانے کا امکان

کراچی: کراچی میں شدید گرم و مرطوب موسم کا سلسلہ برقرار ہے اور محکمہ موسمیات نے آئندہ چند روز تک گرمی کی شدت برقرار رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 30.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ ہوا میں نمی کا تناسب 79 فیصد مزید پڑھیں

وفاقی بجٹ میں سولر پینلز، اسٹیشنری اور اسٹاک مارکیٹ ٹیکس برقرار رکھنے کا فیصلہ

اسلام آباد: آئندہ مالی سال 2026-27 کے وفاقی بجٹ میں سولر پینلز، اسٹیشنری اشیا اور اسٹاک مارکیٹ پر عائد ٹیکسوں میں کسی قسم کی تبدیلی نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سولر پینلز پر سیلز ٹیکس کی شرح 10 فیصد سے بڑھا کر 18 فیصد کرنے کی تجویز واپس لے لی مزید پڑھیں

کراچی: گیس فراہمی کے اوقات پر عملدرآمد نہ ہونے سے شہری پریشان

کراچی میں گیس فراہمی کے اوقات پر عملدرآمد نہ ہونے سے شہری پریشان ہوگئے۔ صارفین کا کہنا ہے کہ صبح 6 سے 10 بجے تک گیس فراہمی کاشیڈول ہے لیکن مختلف علاقوں میں گیس 7 بجے تک بحال کی جاتی ہے۔ صارفین کے مطابق کئی علاقوں میں گیس 10 بجے کے بجائے ساڑھے 9 بجے مزید پڑھیں

پاک ایران سرحدی تجارت بند ہونے اور ایل پی جی بحران کی تردید

پاکستان کسٹمز نے پاک ایران سرحدی تجارت بند ہونے اور ایل پی جی بحران کی خبروں کی تردید کر دی۔ پاکستان کسٹمز نے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یکم جون سے 8 جون تک 748 ایل پی جی جی ڈیز کے ذریعے 17,353 میٹرک ٹن ایل پی جی کلیئر کی گئی جبکہ گبد-ریمدان بارڈر پر ایل پی مزید پڑھیں

انمول پنکی کے خواتین سمیت 7 قریبی ساتھی کون ہیں؟ رپورٹ سامنے آ گئی

کراچی: منشیات ڈیلر انمول عرف پنکی کے خواتین سمیت مزید 7 قریبی ساتھیوں کے نام سامنے آ گئے۔ سٹی کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں منشیات ڈیلر انمول عرف پنکی کے خلاف منشیات کے مقدمے کی سماعت کے دوران پولیس نے نئی رپورٹ جمع کرا دی، جس میں ملزمہ کے مزید 7 قریبی مزید پڑھیں