کراچی: سندھ حکومت نے کورونا کی وبائی صورتحال سے نپٹنے کے لیے کراچی میں مزید 5 اسپتال قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا جب کہ وزیر صحت سندھ نے جولائی کے مہینے تک 800 بستروں پر مشتمل ایچ ڈی یو قائم کرنے اور وینٹی لیٹرز کی تعداد میں اضافہ کرنے کا بھی اعلان کردیا۔ وزیر صحت سندھ مزید پڑھیں
زمرہ: پاکستان
پنجاب اسمبلی؛ مقدس ہستیوں کی شان میں گستاخی روکنے کا بل منظور
لاہور: پنجاب اسمبلی نے مقدس ہستیوں کی شان میں گستاخی روکنے کے لیے بل منظور کرلیا، ٹیکسٹ بک بورڈ کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ اسلامی کتب کی اشاعت سے قبل متحدہ علماء بورڈ سے منظوری لے گا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی کی کوششوں سے ایوان نے پنجاب کریکولم مزید پڑھیں
کراچی میں عمارت گرنے سے جاں بحق افراد کی تعداد 19 ہوگئی
کراچی: لیاری کھڈا مارکیٹ میں منہدم ہونے والی 5 منزلہ رہائشی عمارت کے ملبے سے مزید 11 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں جس کے بعد حادثے میں جاں بحق ہونے والوں تعداد 19 ہو گئی۔ ایکسپریس کے مطابق ملبے سے اب تک نکالی گئی لاشوں میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد بھی شامل ہیں مزید پڑھیں
بھارت کی لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ، بچے اور خواتین زخمی
راولپنڈی: لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلا اشتعال فائرنگ کی ہے۔ فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ایل او سی کے جنڈروٹ سیکٹر میں بھارتی فوج نے جنگ بندی کی خلاورزی کرتے ہوئے بلا اشتعال فائرنگ کی اور جانتے بوجھتے ہوئے شہری مزید پڑھیں
کراچی میں دو رہائشی عمارتیں گر گئیں، خاتون جاں بحق اور 4 زخمی
کراچی: لیاری کے علاقے کھڈا مارکیٹ پانچ اور تین منزلہ دو عمارتیں گر گئیں جب کہ ملبے سے ایک خاتون کی لاش نکال لی گئی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ عمارتیں گرنے سے علاقے میں بھگدڑ مچ گئی اور خوف و ہراس کی فضا پھیل گئی۔ گنجان آباد علاقہ ہونے کے باعث مزید پڑھیں
کورونا وائرس؛ شرجیل میمن کا سرکاری ٹیسٹ مثبت اور نجی لیبارٹری سے منفی نکل آیا
کراچی: سندھ میں سرکاری سطح پر کورونا ٹیسٹنگ کٹس پر ایک بار پھر سوالیہ نشان لگ گیا، رکن سندھ اسمبلی شرجیل میمن کی ایک ہفتے کے دوران تین کورونا ٹیسٹ رپورٹس کے نتائج مختلف نکل آئے۔ ایکسپریس کے مطابق شرجیل میمن نے 28 مئی کو کورونا وائرس کا ٹیسٹ کرایا جو کہ منفی آیا جس کے بعد سندھ مزید پڑھیں
کاروبار کھلنے کے خواہش مندوں کو پیسہ تو مل جائیگا شاید آئی سی یو بیڈ نہ مل سکے، مرتضیٰ وہاب
کراچی: ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ کاروبار کھلنے کے خواہش مند خوش ہوجائیں انہیں اب پیسہ تو مل جائے گا لیکن شاید آئی سی یو کا بیڈ نہ مل سکے۔ سندھ حکومت کے ترجمان بیرسٹر مرتضی وہاب نے کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں یومیہ بنیادوں پر بے پناہ اضافے مزید پڑھیں
سوات کے سیدو شریف اسپتال کے صحن میں 2 خواتین نے بچوں کو جنم دیدیا، ایک چل بسا
سوات: سوات کے سیدو شریف سینٹرل اسپتال کے صحن میں 2 خواتین نے بچوں کو جنم دے دیا جن میں سے ایک بچہ چل بسا۔ وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا کے آبائی ضلع سوات کے سب سے بڑے سیدو شریف سینٹرل اسپتال میں بے یارو مدد گار 2 خواتین نے صحن میں بچوں کو جنم دے دیا مزید پڑھیں
آرمی چیف سے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کی ملاقات
راولپنڈی: پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مصالحت زلمے خلیل زاد نے ملاقات کی ہے۔ جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مصالحت زلمے خلیل زاد نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، مجموعی علاقائی سلامتی صورتحال بشمول پاک افغان سرحدی انتظام، افغان مزید پڑھیں
لاہور 35 لاکھ، صوبہ بھر میں 2 کروڑ مریض ہو سکتے ہیں، پی ایم اے پنجاب
لاہور: پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن پنجاب نے کہا ہے کہ کورونا کے معاملے پر حکومت ہوش کے ناخن لے، خدشہ ہے لاہور میں کم از کم 35 لاکھ جبکہ پنجاب بھر میں 2 کروڑ سے زائد مریض ہو چکے ہیں۔ صوبائی صدر مسعود السید نے ڈاکٹر کامران احمد و دیگر عہدیداروں اور ینگ ڈاکٹرز کے رہنماؤں مزید پڑھیں