قومی اسمبلی وسینیٹ کے اجلاس آج ہونگے

اسلام آباد: قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس آج ہوں گے. سینیٹ اور قومی اسمبلی اجلاس کے ایجنڈے کی تفصیلات جا ری کر دی گئی، سینیٹ اجلاس میں 50جبکہ قومی اسمبلی اجلاس میں 13ایجنڈہ آئیٹمز کو زیر غور لایا جائے گا۔ قومی اسمبلی اجلاس سے قبل اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی جانب سے کراچی طیارہ خادثہ مزید پڑھیں

محکمہ صحت نے اراکین سندھ اسمبلی اور سیکریٹریٹ ملازمین کو خطرے میں ڈال دیا

کراچی: محکمہ صحت سندھ کی غفلت نے اراکین سندھ اسمبلی اور اسمبلی سیکریٹریٹ کے ملازمین کو خطرے میں ڈال دیا۔ سرکاری ایس اوپیز کے تحت سندھ اسمبلی اجلاس سے قبل 50فیصد سے زائد اراکین اسمبلی اور ملازمین کے کرائے گئے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹس ہی متعلقہ افراد کو نہیں ملیں اور کئی کورونا پازیٹیو کے حامل مزید پڑھیں

نیشنل بینک کی ایک ہی برانچ میں کورونا کے31 کیسز سامنے آگئے

 کراچی: نیشنل بینک کی ایک برانچ کے 31 ملازمین کی کورونا وائرس کی رپورٹ مثبت آگئی ہے۔ نیشنل بینک کی آئی آئی چندریگر روڈ کی مین برانچ کے مینیجر سمیت افسران کا بھی کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے ۔بینک کی مین برانچ کو رپورٹ آنے کے بعد فوری طور پر بند کردیا گیا تھا۔ مزید پڑھیں

پی ٹی اے کی موبائل ڈیوائس بلاکنگ کی آخری تاریخ میں مزید توسیع

کراچی: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے کورونا وائرس کے پیش نظرموبائل ڈیوائس بلاکنگ کی آخری تاریخ میں مزید توسیع کردی ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی ٹی اے کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے(کویڈ-19) کے تناظر میں موبائل نیٹ ورکس پرموجود تمام جی ایس ایم اے منظورشدہ آئی مزید پڑھیں

توشہ خانہ ریفرنس : نواز شریف کے وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد: احتساب عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد کی احتساب عدالت نمبر کے جج سید اصغر علی نے توشہ خانہ ریفرنس پر سماعت کی۔ دوران سماعت نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ مزید پڑھیں

عدالتی فیصلوں پر عمل کرنا حکومتی ترجیحات میں ہی شامل نہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد ہائی کورٹ نے ریمارکس دیے ہیں لگتا ہے کہ عدالتی فیصلوں پر عمل کرنا حکومتی ترجیحات میں ہی شامل نہیں۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی دارالحکومت میں ماحولیاتی آلودگی ختم کرنے کے فیصلے پر عمل درآمد نہ کرنے پر توہین عدالت کیس کی سماعت کی۔ مزید پڑھیں

کورونا کی وجہ سے بلوچستان حکومت كو 5 ماہ میں 10 ارب كا نقصان

کوئٹہ: كورونا وائرس کی وجہ سے بلوچستان حکومت كو 5 ماہ كے دوران 10 ارب روپے سے زائد كا نقصان پہنچا ہے۔ ایکسپریس کے مطابق دس ارب کے اس نقصان کی وجہ سے رواں مالی سال كی كچھ ترقیاتی اسكیموں كو كٹ لگنے اور آئندہ مالی سال كا بجٹ خسارہ بڑھ جانے كا امكان ہے۔ ذرائع محكمہ مزید پڑھیں

پاک فوج نے بھارت کا ایک اور جاسوس ڈرون مار گرایا

 اسلام آباد: پاک فوج نے سرحدی خلاف ورزی کرنے والا بھارت کا ایک اور جاسوس ڈرون مار گرایا ہے۔ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق بھارتی جاسوس ڈرون لائن آف کنٹرول عبور کرکے پاکستان کی سرحد میں 500 میٹر اندر تک آگیا تھا جہاں خنجر سیکٹر میں اسے مار گرایا گیا۔ آئی ایس پی آر مزید پڑھیں

اسٹیل ملز ملازمین کی برطرفی؛سپریم کورٹ میں 9 جون کو کیس کی سماعت مقرر

 اسلام آباد: سپریم کورٹ نے پاکستان اسٹیل ملز  کے ملازمین کی برطرفی سے متعلق کیس 9 جون کو سماعت کرلیے مقرر کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ نے پاکستان اسٹیل ملز ملازمین کا کیس سماعت کے لیے مقرر کردیا ہے۔ چیف جسٹس نے مقدمہ کی سماعت کے لیے بینچ تشکیل دے دیا ہے۔  چیف جسٹس مزید پڑھیں

کراچی میں اسپتال کورونا مریضوں سے بھر گئے، انڈس اسپتال کا مزید مریضوں کو داخل کرنے سے انکار

 کراچی: شہر قائد میں کورونا وائرس کی وبا تشویش ناک حد تک پھیل گئی، اسپتال مریضوں سے بھرنے لگے جب کہ انڈس اسپتال نے جگہ بھرجانے کے سبب مزید مریضوں کو داخل کرنے سے انکار کردیا۔ ایکسپریس کے مطابق کراچی میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، اسپتالوں میں مریضوں کے لیے قائم وارڈز مزید پڑھیں