کراچی: شاہ فیصل کالونی میں جنگلی چھپکلی نے خوف و ہراس پھیلا دیا

  کراچی: شاہ فیصل کالونی میں ریسکیو 1122 کی ٹیم نے بڑی چھپکلی ’’گو‘‘ کو پکڑ کر محکمہ وائلڈ لائف کے حوالے کردیا۔ اطلاعات کے مطابق شاہ فیصل کالونی ایک نمبر میں مانیٹر لیزرڈ ’’گو‘‘ کی اطلاع پر ریسکیو 1122 کا عملہ موقع پر پہنچ گیا۔ جنگلی چھپکلی کو گھومتے دیکھ کر اہل علاقہ خوف میں مزید پڑھیں

شہری نے امیر جماعت اسلامی کی نظر کا چشمہ ایک کروڑ دس لاکھ میں خرید لیا

 راولپنڈی: جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمن کی نظر کا چشمہ دھرنے میں شریک ایک شخص نے ایک کروڑ اور دس لاکھ روپے میں خرید لیا۔ مہنگائی اور آئی پی پیز کے خلاف لیاقت باغ راولپنڈی میں جاری جماعت اسلامی کے دھرنے میں حق دو عوام کو تحریک کے لیے فنڈز کی اپیل کی گئی مزید پڑھیں

ملتان؛ سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر فیصل قیصرانی بھی ہنی ٹریپ کا شکار

ملتان میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر فیصل قیصرانی بھی ہنی ٹریپ کا شکار بن گئے۔ پولیس کے مطابق امبر نامی خاتون نے سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر فیصل قیصرانی سے نازبیا تصاویراور ویڈیوز کے عوض 50 لاکھ روپے طلب کیے۔ خاتون نے 50 لاکھ روپے کے بعد دوسری ملاقات میں مزید 20 لاکھ روپے مزید پڑھیں

خیبر پختونخوا؛ صحت کارڈ پر دل کے علاج کے ریٹس میں اضافے کی منظوری

 پشاور: خیبر پختونخوا حکومت نے صحت کارڈ کے تحت دل کے امراض مریضوں کے مفت علاج کے لئے مختلف کارڈیک پروسیجرز کے ریٹس میں اضافے کی منظوری دے دی۔ ہسپتالوں میں صحت کارڈ پر ہونے والے تمام مفت کارڈیک پروسیجرز کے ریٹس میں اوسطا 40 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ نئے ریٹس میں اضافے کا اطلاق مزید پڑھیں

پنجاب بھر میں کوڑا ٹیکس عائد کردیا گیا  

 لاہور: پنجاب کے تمام شہروں میں کوڑا ٹیکس عائد کردیا گیا ہے۔ صوبائی کابینہ کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے فنانس اینڈ ڈیولپمنٹ نے کوڑا ٹیکس نافذ کرنے کی منظوری دی جس کے بعد نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ حکومت پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کوڑا ٹیکس، دیہاتی شہری علاقوں کے رہائشی افراد کے ساتھ چھوٹے مزید پڑھیں

مصطفی کمال کیخلاف نیب ریفرنس بحالی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

  کراچی: ایم کیو ایم کے رہنما سید مصطفی کمال و دیگر کیخلاف کلفٹن میں سرکاری اراضی کی الاٹمنٹ ریفرنس بحالی سے متعلق نیب کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ کراچی کی احتساب عدالت کے روبرو سابق ناظم کراچی و ایم کیو ایم کے رہنما سید مصطفی کمال و دیگر کیخلاف کلفٹن میں سرکاری اراضی کی مزید پڑھیں

جسٹس (ر) مظہر عالم کا سپریم کورٹ میں بطور ایڈہاک جج تعیناتی پر اظہارِ رضامندی

 اسلام آباد: جسٹس (ریٹائرڈ) مظہر عالم میاں خیل نے ایڈہاک جج سپریم کورٹ کے طور پر تعیناتی پر اپنی رضامندی ظاہر کردی۔ ذرائع کے مطابق جوڈیشل کمیشن نے جسٹس (ریٹائرڈ) سردار طارق مسعود اور جسٹس (ریٹائرڈ) مظہر عالم میاں خیل کو ایک سال کے لیے ایڈہاک جج تعینات کرنے کی سفارش کی تھی، جس کے بعد مزید پڑھیں

پاکستان نے بھارتی وزیر اعظم کے جنگجویانہ بیان کو مسترد کردیا

 اسلام آباد: پاکستان نے بھارتی وزیر اعظم کے جنگجویانہ اور جارہانہ ریمارکس کو مسترد کردیا۔ دفتر خارجہ نے بھارتی وزیر اعظم مودی کے پاکستان کیخلاف ہرزہ سرائی پر مبنی تبصرے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی رہنماؤں کے ایسے بیانات کشمیری عوام کی اپنے بنیادی حقوق، آزادی اور حق خودارادیت کے حصول کے لیے جدوجہد سے مزید پڑھیں

کراچی میں تیسری شادی کی خواہش مند بہن کو بھائی نے معمولی تنازع پر قتل کردیا

  کراچی: شہر قائد کے علاقے بہادر آباد دھوراجی شیر پاؤ بستی میں فائرنگ کے واقعہ میں خاتون جاں بحق ہوگئی جس کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔ ایس ایچ او بہادر آباد محمد نعیم نے بتایا کہ مقتولہ کی شناخت 42 سالہ وحیدہ بی بی کے نام سے کی مزید پڑھیں

صدر آصف زرداری سے بوہری برادری کے سربراہ کی ملاقات

  کراچی:  صدر آصف علی زرداری سے بوہرہ کمیونٹی کے سربراہ سیدنا مفضل سیف الدین نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران صدر زرداری نے کہا کہ بوہرہ کمیونٹی پاکستان کی سماجی و معاشی ترقی میں نمایاں کردار ادا کر رہی ہے،بوہرہ کمیونٹی پاکستان کی معیشت اور کاروباری شعبے میں مزید بڑھ چڑھ کر حصہ لے۔ بوہرہ مزید پڑھیں