ٹنڈو محمد خان روڈ پر ہوسٹری کے قریب تیز رفتار ٹرک اور سوزوکی کے درمیان زور دار ٹکر ہوئی جس کے نتیجے میں خواتین سمیت 10 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق سوزوکی میں سوار جاں بحق افراد کا تعلق نجی کمپنی سے تھا جو قریبی دیہات میں سامان کی فروخت کے لئے جارہے تھے۔
حادثے میں جاں بحق افراد کی لاشیں سول اسپتال منتقل کردی گئیں جب کہ حادثے میں تین خواتین بھی زخمی ہوئیں جنہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔
ڈی ایس پی ہوسڑی دوست محمد منگریو کا کہنا ہے کہ حادثے میں 10 افراد جاں بحق ہوئے جن میں بیشتر خواتین ہیں۔