ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آج کا دن کیسا رہے گا

حمل:
21مارچ تا21اپریل

حالات ایک نیا رخ بدل سکتے ہیں، آپ بھی رخ بدل دیں ان راہوں پر نہ چلیں جن پر چل کر اب تک کچھ حاصل نہیں ہو سکا، مقدمہ بازی سے اجتناب برتنے کی کوشش کریں۔

ثور:
22 اپریل تا 20 مئی

آپ کوئی بھی کام کریں بفضل خدا کامیابی ہو سکتی ہے، بسلسلہ مخالفت جذباتی انداز اختیار کرنا مناسب نہیں ہے، غیر شادی شدہ افراد کا رشتہ پسندیدہ فرد کے ساتھ طے ہو سکتا ہے۔

جوزا:
21 مئی تا 21جون

نئی ملازمت کے حصول کی کوشش رائیگاں ہو سکتی ہے، اپنے فرائض کی تکمیل ذرا دھیان سے کریں، آپ کا کوئی ساتھی افسران کو بہکا سکتا ہے، اگر آپ فوری تدارک نہ کر سکے تو تبادلہ یقینی ہے۔

سرطان:
22جون تا23جولائی

شریک حیات آپ سے اختلاف کر سکتے ہیں، یہ بھی آپ کے قریبی عزیزوں کی ایک چال ہے اسے سمجھنے کی کوشش کریں اور یاد رکھیں کہ اگر آپ نے سخت گیری کا مظاہرہ کیا تو پھر کھیل بگڑ سکتا ہے۔

اسد:
24جولائی تا23اگست

آپ کی کاروباری نئی سکیم کامیاب ثابت نہیں ہو سکتی اس کو سردست عملی شکل نہ دیں، اپنے افسران کو ناراض ہونے کا موقعہ نہ دیں، یہی آپ کے حق میں بہتر ثابت ہو سکتا ہے۔

سنبلہ:
24اگست تا23ستمبر

حالات کو سنوارنے کی کوشش کریں، ان گنت خوشیوں کے پھول آپکے دامن میں ہونگے اور اگر حسب سابق جذباتی بن کر احمقانہ اقدامات کیے تو ہر راہ کانٹوں سے پر ہو سکتی ہے۔

میزان:
24ستمبر تا23اکتوبر

پہلے بھی آپ کو تلقین کی ہے کہ خود کو احساس کمتری کے چنگل اور خوف و خطرات کے اندیشوں سے آزاد کیجئے، یہی دو خامیاں مختلف معاملات کے سلسلے میں آپ کی ناکامی کا سبب بن سکتی ہیں۔

عقرب:
24اکتوبر تا22نومبر

چند گھریلو الجھنیں آپکے پیروں کی زنجیربن سکتی ہیں۔ احتیاط برتنے کی کوشش کریں۔ صحت جسمانی خراب ہو سکتی ہے اپنے علاج کی طرف سے غفلت نہ برتیں ورنہ کوئی خطرناک مرض لاحق ہو سکتا ہے۔

قوس:
23نومبر تا22دسمبر

اگر آپ غیر شادی شدہ ہیں تو اپنے اردگرد کے حالات پر گہری نظر رکھیں، محبوب لاکھ وفادار سہی پھر بھی اس پر زیادہ بھروسہ کرنا بہتر ثابت نہ ہو سکے گا، گھریلو اخراجات میں بھی غیر معمولی اضافہ ہو سکتا ہے۔

جدی:
23دسمبر تا20جنوری

بعض معاملات آپ کی خلاف منشاء طے پا سکتے ہیں، جائیداد کے معاملات افہام و تفہیم کے ذریعے طے کرنے کی کوشش کیجئے، اگر آپ کاروبار کرتے ہیں تو پھر بہت زیادہ محتاط رہ کر سرمایہ کاری کیجیے۔

دلو:
21جنوری تا19فروری

سیاسی پوزیشن تو مضبوط ہو سکتی ہے لیکن آپ اپنی حدود سے آگے نہ بڑھیں تاکہ مخالف استفادہ نہ کر سکے، شادی یا منگنی کا امکان ہے، دوستوں سے وفاداری کی توقع ہرگز نہ رکھیں۔

حوت:
20فروری تا20مارچ

چند دانستہ غلطیوں کی وجہ سے آپ مخالفت میں اضافہ کر سکتے ہیں ان رنگین خیالات سے نجات پانے کی کوشش کریں ترقی کرنے کا موقع بھی مل سکتا ہے۔ والدین سے فائدہ بھی ہو سکتا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں