کراچی: شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے فنکاروں نے وزیراعظم سےدرخواست کی ہے کہ کراچی کے 15 سالہ ریحان کو شدید تشدد کے بعد قتل کرنے والے حیوان نما ملزمان کو سزا دے کر ریحان کو انصاف دلایا جائے۔
چند روز قبل کراچی میں دلخراش واقعہ پیش آیا جب خدا داد کالونی کے رہائشی 15 سالہ ریحان کو چند افراد نے چوری کے شبہے میں اس قدر تشدد کا نشانہ بنایا کہ وہ اپنی جان کی بازی ہار گیا۔ اس واقعے نے پورے پاکستان کو جھنجھوڑ کر رکھ دیاہے اور لوگ انصاف کی فراہمی پر ناکامی اور ملک میں قانون کی عدم دستیابی پر حکومت پر تنقید کررہے ہیں۔
پاکستانی فنکاروں نے بھی 15 سالہ ریحان کو تشدد کا نشانہ بنانے والے ملزمان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے ملک میں رائج جنگل کے قانون کے خلاف آواز اٹھائی ہے اور حکومت سے ریحان کو انصاف دلانے کی اپیل کی ہے۔
اداکارہ ماہرہ خان نے ٹوئٹر پر افسوس کا اظہارکرتے ہوئے لکھا یہ لوگ کسی بچے کے ساتھ ایسا کس طرح کر سکتے ہیں؟ یہ لوگ کس طرح اس لڑکے پر اتنا تشدد کرکے اسے قتل کرسکتے ہیں؟ کیا وہاں کوئی ایک شخص بھی نہیں تھا جو یہ سب روک سکتا؟ ہم اتنے خونی بن چکے ہیں کہ ہم کسی پر تشدد کرنے کی ویڈیو بڑے آرام سے ریکارڈ کررہے ہوتے ہیں۔
Oh my God my heart. How could they do that?? How could they kill a boy? Torture him? How did not a singular chairman stop it!!!! We have turn so bloody desensitized we freaking record videos quietly while someone is beaten to death!!! #JusticeForRehan
— Mahira Khan (@TheMahiraKhan) August 19, 2019
اداکارہ اقرا عزیز نےاس واقعے پر افسوس کرنے کے بجائے حکومت سے سوال کیا ہے کہ ہمیں بتائیں اس طرح کے واقعات پر ملزمان کو کیا سزا دی جاتی ہے۔ اقراعزیزنے کہا سب لوگ سوگ منارہے ہیں کہ دیکھو بیچارے ریحان کے ساتھ یہ کیسے ہوگیا صرف 700 روپے کے لیے۔ سب لوگ اس واقعے پر تعزیتی ٹوئٹس کررہے ہیں لیکن میرا سوال یہ ہے کہ اس مسئلے کا حل کیا ہے؟
اقرا نے کہا جب ویڈیو سامنے آئی ہے تو ریحان پر تشدد کرنے والے لوگوں کو جلد سے جلد سے سزاد یں اور تمام لوگوں کو بتائیں کہ ایسا کرنے پر کیا سزا دی جاتی ہے۔ورنہ ایسے ہی بچے چند جانوروں کی فرسٹریشن کا شکار ہوکر مرتے رہیں گے اور ہم ایک کے بعد ایک سوگ مناتے رہیں گے۔ یہ گینگز آف واسع پور یامرزا پور نہیں کہ جو چاہو کرلو یہ نیا پاکستان ہے۔ عمران خان بتائیں سب کو۔

اداکارہ ارمینا خان نے بھی اس واقعے پر غصے کا اظہار کرتے ہوئے اور ملک میں انصاف اور قانون کے معاملے پر برتے جانے والے امتیازی سلوک کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ریحان کو مسلسل دو گھنٹوں تک تشدد کا نشانہ بنایاجاتارہا یہاں تک کہ اذان کی آواز آنے پر بھی وہ لوگ نہیں رُکے۔ بچے تمہارا قصور صرف یہ تھا کہ تم ایک غریب گھر میں پیدا ہوئے۔
To a bad teen from baharaduabad who was killed mercilessly on a small guess of thievery (just a suspicion). They tortured him for dual hours and did not stop even yet there was a call to request (azaan) in a background. #RIP kid, your crime is that we were innate poor.
— Armeena Khan (@ArmeenaRK) August 18, 2019
واضح رہے کہ چند روز قبل سوشل میڈیا پر کراچی کے علاقے بہادر آباد میں ایک لڑکے کو برہنہ کرکے تشدد کرنے کی ویڈیو منظرِعام پر آئی تھی، جس میں اس لڑکے کو جالیوں سے باندھ کر تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا تھا اور پھر جبری طور پر اس سے ویڈیو بیان بھی لیا گیا۔