لاہور (کلچرل ڈیسک) اداکار حمزہ علی عباسی کا 25 اگست کو نیمل خاور سے نکاح اور 26 اگست کو ولیمہ ہوگا جس میں قریبی عزیز ہی شریک ہوں گے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر یہ خبر دیتے ہوئے کہا ہے کہ نیمل خاور سے دو سال سے دوستی ہے اور ہم نے زندگی ساتھ گزارنے کا فیصلہ کیا ہے۔
