لاہور (کلچرل ڈیسک) معروف اداکار حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور کی شادی کی تقریبات آج سے شروع ہوں گی۔ نکاح کی تقریب اتوار کو اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں ہوگی جبکہ سوشل میڈیا اکائونٹس پر اپنی پوسٹس میں حمزہ علی عباسی نے اس بات کی تصدیق کی۔ حمزہ علی عباسی نے لکھا میں نے 25 اگست کے بعد یہ بتانے کا ارادہ کیا تھا مگر چونکہ خبر پہلے ہی باہر آچکی ہے تو میں تصدیق کرتا ہوں۔
