ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیراعظم عمران کی امریکا میں آج مصروفیات کا شیڈول سامنے

وزیراعظم عمران خان کے مطابق پاکستانی وقت کے شام سات بجے امریکی سینٹر کی ملاقات طے ہے،شام ساڑھے 7 بجے ڈیوڈفنٹن اورجارج سرووس وزیراعظم سے ملاقات کریں گے جبکہ رات 8 بجے ایمنٹسی انٹرنیشنل کے سیکرٹری جنرل وزیراعظم سے ملیں گے۔
رات 8 ساڑھے بجے زلمے خلیل زادوزیراعظم عمران خان سے ملاقات کریں گے۔ رات 9 بجے وزیراعظم عمران خان اینکر پرسن بلال لاکھانی کو انٹرویو دیں گے،عمران خان رات ساڑھے 9بجے ایرک لوئیس ،مارک مہر اورکلائیو سمتھ ملاقات کریں گے۔
رات 10 بجے امریکی سنٹر لنزے گراہم وزیراعظم سے ملاقات کریں گے،رات ساڑھے 11 بجے وزیراعظم عمران خان سے سی ای او اوبر کمپنی ملاقات کریں گے ،وزیراعظم سے رات 12 بجے انٹرنیشنل کمیٹی ریڈکراس کے صدر ملیں گے،رات ساڑھے 12 بجے وزیراعظم کی کشمیری رہنماﺅں پر مشتمل وفد سے ملاقات کریں گے۔
رات ایک بجے وزیراعظم سکھ کمیونٹی کے وفد کی ملاقات طے ہے،رات ڈیڑھ بجے وزیراعظم سے سی ای او سیپ ملاقات کریں گے ،رات 2 بجے وزیراعظم عمران خان میڈیا گروپ پالیسٹک انٹرنیشنل کو انٹرویو دیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں