ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ٹرمپ کے وزیر اعظم عمران خان کے بارے میں کیسے خیالات ہیں؟ زلفی بخاری نے آگاہ کردیا

وزیراعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی زلفی بخاری نے کہا ہے کہ اقوامِ متحدہ کے باہر 27 ستمبر کو کشمیریوں کے حق میں تاریخی مظاہرہ ہوگا۔
امریکا پہنچنے پر وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان مشن کشمیر پر نیو یارک پہنچے ہیں، صدر ٹرمپ کے ساتھ اُن کی اہم ملاقات ہوگی۔ زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ٹرمپ وزیراعظم پاکستان عمران خان کو پسند کرتے ہیں۔
معاونِ خصوصی کا کہنا تھا کہ عمران خان عالمی رہنماؤں کو کشمیر کی صورتحال پر اعتماد میں لیں گے۔
یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان وفد کے ہمراہ امریکا پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے اور مسئلہ کشمیر بھی اجاگر کریں گے۔
 
 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں