ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

علیم خان کو کونسا محکمہ سونپ دیا؟ پی ٹی آئی کی جانب سے اہم اعلان سامنے

سابق وزیر بلدیات علیم خان
سابق وزیر بلدیات علیم خان اور وزیر جنگلات سبطین خان کی کابینہ میں واپسی کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق پنجاب کابینہ میں تبدیلی کے حوالے سے رواں ہفتہ اہم ہے اور اس سلسلے میں بڑے فیصلے کیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ علیم خان کی کابینہ میں واپسی کا فیصلہ ہوچکا اور انہیں بلدیات اور پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کا محکمہ دیا جائے گا اور سبطین خان کی بھی واپسی کی صورت میں انہیں جنگلات کی وزارت واپس دے دی جائے گی جبکہ اسد کھوکھر کو کون سی وزارت دینی ہے اس کا فیصلہ آج ہوگا۔

ذرائع کے مطابق اسد کھوکھر کو وزارت اطلاعات کی پیشکش کی گئی لیکن انہوں نے معذرت کرلی اور وہ جنگلات کی وزارت لینے کے خواہاں ہیں۔

اسد کھوکھر نے دو روز قبل وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات میں جنگلات کی وزارت کی خواہش کی اظہار کیا تھا۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کابینہ سے متعلق اہم فیصلے ایک سے دو روز میں کرلیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں