ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جیش محمد نئے نام سے منظر عام پر


مسعود اظہر کے چھوٹے بھائی مفتی عبدالرؤف مجلس ورثا ء شھدا ئے جموں و کشمیر کے نئے امیر ہونگے
نئی دہلی ، 24 ستمبر(ساؤتھ ایشین وائر)
افغانستان اور جموں و کشمیر میں سرگرم تنظیم جیش محمد اپنا نام تبدیل کرکے نئے نام مجلس ورثا ء شھدا ئے جموں و کشمیرکے نام سے منظر عام پر آگئی ہے۔
ساؤتھ ایشین وائر نے منگل اپنے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ یہ فیصلہ عالمی دباؤ کو ختم کرنے اور پاکستان میں اس کی سرگرمیوں کے بارے میں تحقیقات کرنے کے فیصلے کے بعد کیا گیا ہے۔ جیش کے سربراہ ، مسعود اظہر ، اس وقت بہاولپور میں تنظیمی مرکز عثمان و علی میں مقیم ہیں اور شدید علیل ہیں۔
دریں اثنا ،مسعود اظہرکے چھوٹے بھائی مفتی عبدالرؤف اصغر تنظیم کے سربراہ ہیں۔
یہ بھی اطلاعات ہیں کہ تنظیم کا کیڈر مکمل طور پر ویسا ہی رہے گاجیسا کہ پہلے تھا۔ تنظیم کے جھنڈے میں میں معمولی تبدیلی کی گئی ہے۔ جس میں الجہاد کی جگہ لفظ الاسلام لکھا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں