ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیراعظم اور ٹرمپ کی ملاقات کا اعلامیہ جاری، پاک امریکا تعلقات میں وسعت سمیت متعدد شعبوں میں تعاون کااعادہ

وزیر اعظم عمران خان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ
وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ہونے والی ملاقات کا اعلامیہ جاری کردیا گیا، اعلامیے میں پاک امریکا تعلقات میں وسعت اور باہمی شراکت کے فروغ سمیت متعدد شعبوں میں تعاون کا اعادہ کیا گیا ہے۔

وزیر اعظم عمران خان اور امریکی صدر ٹرمپ کے درمیان ملاقات میں پاک امریکا تعلقات میں وسعت اور باہمی شراکت کے فروغ کا اعادہ کیا گیا ہے، دونوں رہنماؤں کا تجارت، توانائی و دیگرشعبوں میں تعاون کا بھی اعادہ کیاگیا۔ وزیراعظم نے مسئلہ کشمیر پر ٹرمپ کی ثالثی کی پیشکش کوسراہا۔ وزیراعظم عمران خان نے وادی میں لاک ڈاؤن، انسانی حقوق کی پامالی سے متعلق آگاہ کیا اور جنوبی ایشیا میں امن واستحکام کے لیے مسئلہ کشمیر کے حل پرزور دیا گیا۔

وزیراعظم نے مقبوضہ کشمیرسے فوری کرفیو ہٹانے پر زوردیا۔ دونوں رہنماؤں نے خطے کی امن و سلامتی کا جائزہ لیا اور وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ افغان امن عمل جلد مکمل ہونا چاہیے، افغانستان مسئلے کا حل فوج نہیں ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں