ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

صدر مملکت، وزیر اعظم اور دیگر سیاسی رہنماوں کی زلزلے کے نقصانات پر اظہار افسوس

صدر مملکت، وزیر اعظم اور دیگر سیاسی رہنماوں کی زلزلے کے نقصانات پر اظہار افسوس
صدر مملکت عارف علوی وزیراعظم عمران خان و دیگر سیاسی قیادت کا زلزلےسےنقصانات پرافسوس کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کازلزلےسےنقصانات پراظہارافسوس وزیراعظم عمران خان کی متاثرین کوہرممکن مدد فراہم کرنے کی ہدایت وزیراعظم عمران خان کونیویارک میں زلزلےسےمتعلق آگاہ کیاگیا۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے آج آزاد کشمیر سمیت ملک کے دیگر علاقوں میں زلزلے کے نتیجے میں ہونیوالے نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیر خارجہ نے زلزلہ متاثرین سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیئے دعا کی ۔ اللہ تعالیٰ وطن عزیز اور اس میں بسنے والے تمام پاکستانیوں کو اپنی حفظ و امان میں رکھے۔
وزیرداخلہ اعجاز احمد شاہ کا آزاد کشمیر، اسلام آباد اور مختلف شہروں میں شدید زلزے کی وجہ سے ہونے والے جانی اور مالی نقصان پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار وزیرداخلہ کی جاں بحق ہونے والوں کی بلندی درجات کے لیے دعا ، وزیرداخلہ کی متاثرہ خاندانوں سے اظہار یکجہتی، وزیر داخلہ کی زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعابھی کیا۔
وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگلت بلتستان علی امین خان گنڈاپور وفاقی وزیر کا میرپور آزادکشمیر میں زلزلے کے نتیجے میں جانی و مالی نقصان پر گہرے دکھ و رنج کا اظہار وفاقی وزیر کا آزاد کشمیر انتظامیہ سے رابطہ تیز تر ریسکیو سروسز کو یقینی بنایا جائے۔

علی امین گنڈاپور کا مزید کہنا تھا کہ دوردراز علاقوں سے جلد رابطہ کر کے نقصانات کا پتا چلایا جائے ،انھوں نے  زخمی افراد کو بہترین طبی سہولیات فراہمی کی یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی۔

وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگلت بلتستان کا کہنا تھا مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان کی حکومت اور عوام اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہے ،  وفاقی حکومت آزاد کشمیر میں زلزلے کے نتیجے میں ہونے والے مالی نقصان کے ازالے کے لیے مالی معاونت کی بھی یقین دہانی کی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں