ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فردوس عاشق کے بیان پر شیریں مزاری میدان میں آگئی

فردوس عاشق کے بیان پر شیریں مزاری میدان میں آگئی
وفاقی وزیر شیریں مزاری نے زلزلے سے متعلق فردوس عاشق اعوان کے بیان پر معذرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ انسانی تکلیف کو کسی بھی صورت میں مذاق میں نہیں ٹالاجاسکتا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ زلزلے سے متعلق فردوس عاشق اعوان کا تبصرہ غیر سنجیدہ ہے، معاون خصوصی کے بیان کا حکومت کے نقطہ نظر سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

شیریں مزاری  کا کہنا تھا کہ زلزلے کی خبر انتہائی بھیانک تھی، قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع اور تباہی پر انتہائی افسوس ہے، یہ شرمناک اور ناقابل معافی ہے کہ کوئی بھی شخص ایک ایسے سانحے کے بارے میں غیر ذمہ داری دکھائے جس میں قیمتی انسانی جانیں ضائع ہوئی ہوں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں