ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لاہور سے دل خراش خبر، سگے بھائیوں اعلیٰ تعلیم یافتہ بہن کو کس حالت میں رکھا؟ سنگدل بھائیوں کو گرفتار کر لیا

سگے بھائیوں اعلیٰ تعلیم یافتہ بہن کو کس حالت میں رکھا
پنجاب پولیس نے صوبائی دارالحکومت کے علاقے ملت پارک سے گھر میں قید کی گئی 25 سالہ خاتون کو بازیاب کرالیا۔

میڈیا رپورٹس  کے مطابق لاہورکے علاقے میں واقع ملت پارک تھانے کی پولیس نے خفیہ اطلاع موصول ہونے پر کارروائی کی اور گھر سے 25 سالہ خاتون کو برہنہ حالت میں بازیاب کرایا۔

پولیس حکام کے مطابق بازیاب ہونے والی خاتون کی شناخت روشن آرا کے نام سے ہوئی جسے اُس کے بھائیوں نے گھر میں برہنہ حالت میں گزشتہ کئی روز سے قید کیا ہوا تھا۔

پولیس نے بازیاب کرائی جانے والی خاتون کو نفسیاتی اسپتال منتقل کردیا جبکہ اُس کے دو بھائیوں عامر اور مکرم کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کرلیا۔

پولیس کے مطابق خاتون کے بھائیوں نے جادوکے نام پر گزشتہ ایک عرصہ سے اُسے گھر میں قید کیا ہوا تھا۔ روشن آرا اعلیٰ تعلیم یافتہ اور ایم ایس سی کی ڈگری حاصل کرچکی ہیں۔ پولیس نے ملزمان سے تحقیقات کا آغاز کردیا جس میں بڑی پیشرفت کا بھی امکان ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں