ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

دھرنے سے ہوگا کس کو فائدہ؟ اعتزاز احسن نے مولانا فضل الرحمٰن کو ہوش کے ناخن دیئے

پیپلز پارٹی کےرہنما اعتزاز احسن
اعتزاز احسن کے مطابق مولانا فضل الرحمان کا منصوبہ جمہوری نظام کی بساط لپیٹ سکتا ہے جس سے ن لیگ اور پیپلزپارٹی کو فائدہ نہیں ہوگا۔

معروف وکیل کا کہنا تھا کہ جن سیاسی جماعتوں کی قیادت پر مقدمات ہیں وہ عمران خان کو اتنا دھکا دینا نہیں چاہتیں کہ مارشل لا لگ جائے۔

اعتزاز احسن کے مطابق جیل میں قید سیاسی قیادت کو صرف جمہوری حکومت کی موجودگی میں ہی نکالا جاسکتا ہے اور اگر مارشل لا لگ گیا تو نوازشریف کیسے باہر آئیں گے۔

پیپلزپارٹی رہنما کا کہنا تھا کہ بلاول نے بھی اسی لیے لمبی تاریخ دی ہے کہ وہ جمہوری نظام کی بساط لپیٹنا نہیں چاہتے۔

ان کا کہنا تھا کہ باتیں کرنا آسان ہے لیکن دھرنا دینے سے اس وقت تک حکومت نہیں جاتی جب تک ملک میں بڑے پیمانے پر بد امنی پیدا نہ ہو۔

انہوں نے کہا جن لوگوں کا خیال ہے کہ دھرنا دینے سے عمران خان مستعفی ہوجائیں گے یا اسمبلیاں تحلیل ہو جائیں گی تو ان کو مایوسی ہوگی۔

اعتزازاحسن کے مطابق ن لیگ جانتی ہے کہ نواز شریف سول حکومت کی موجودگی میں ہی باہر آسکتے ہیں اور اگر جمہوری نظام ہی نہ رہا تو سابق وزیراعظم جیل سے باہر کیسے آئیں گے۔

پیپلزپارٹی رہنما کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگر دھرنے سے حکومت نہ گری تو اس کا عمران خان کو فائدہ ہوگا اور موجودہ حکومت مزید مضبوط ہو جائے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں