ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نوازشریف تین دن میں باہر آسکتے ہیں، اعتزاز احسن نےایسی بات کر دی جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں

نواز شریف اور اعتزاز احسن
پاکستان کے معروف وکیل اعتزاز احسن نے کہا کہ جو ویڈیو مریم نواز نے پریس کانفرنس میں دکھائی تھی اگر وہ اصلی ہے تو عدالت میں پیش کرنے سے نوازشریف تین دن میں باہر آسکتے ہیں۔

اعتزاز احسن نے کہا کہ ن لیگ اس ویڈیو کو عدالت میں نہیں لانا چاہتی کیوں کہ وہ جھوٹی تھی۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ن لیگ ویسی بھی نوازشریف کو مزید تین ماہ جیل میں رکھنا چاہتی ہے۔

انہوں نے کہا اگر نوازشریف کو رہائی مل گئی تو وہ گھر نہیں بیٹھ سکیں گے کیوں کہ جلسے کرنے پڑیں گے، بیان دینے پڑیں گے، مسلم لیگ ن کا جھنڈا اٹھانا پڑے گا لیکن نوازشریف چاہتے ہیں کہ پارٹی ورکر سڑکوں پر آئے۔

پیپلزپارٹی رہنما کے مطابق جو وکیل نواز شریف کو تین دن میں جیل سے نکال سکتے ہیں وہ تین ماہ اس لیے مانگ رہے ہیں کہ ان کا موکل نہیں چاہتا۔

ان کے مطابق ’سودا یہ ہو رہا ہے کہ نوازشریف سڑکوں پر نہیں نکلیں گے کیوں کہ ایسا کرنے سے حکومت کو نقصان ہوسکتا ہے‘۔

ان کا کہنا تھا کہ خواجہ حارث نے نوازشریف کے کہنے پر تین ماہ کا وقت اس لیے مانگا کہ جیل میں بیٹھ کر خاموش رہنا آسان ہے اور اب ن لیگ کو تین ماہ تک اچھا رویہ دکھانا ہوگا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں