ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی ٹی آئی کو بہت بڑے چیلنج کا سامنا، عوام کے ہاتھوں میں قاسم سوری کا مستقبل

 ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری
الیکشن ٹریبونل نے حلقہ این اے 265 کی انتخابی غدرداری پر فیصلہ سناتے ہوئے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کی بطور ایم این اے کامیابی کو کالعدم قرار دے دیا۔

بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنما لشکری رئیسانی نے قاسم سوری کی بطور ممبر قومی اسمبلی کامیابی کو چلینج کیا تھا جس پر وکلاء کے دلائل مکمل ہونے کے بعد الیکشن ٹریبونل نے گزشتہ سماعت پر فیصلہ محفوظ کیا تھا جو جمعہ کے روز سنایا گیا۔

الیکشن ٹریبونل نے حلقہ این اے 265 سے کامیاب ہونے والے قاسم سوری کی بطور رکن قومی اسمبلی کامیابی کو کالعدم قرار دے دیا اور حلقے میں دوبارہ الیکشن کرانے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔

الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کے بعد قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری ایوان کے ممبر بھی نہیں رہیں گے۔

ٹریبونل کے فیصلے پر نوابزادہ لشکری رئیسانی کا کہنا تھا کہ این اے 265 پر دوبارہ الیکشن کا فیصلہ خوش آئند ہے، فیصلے سے ہمارے مؤقف اور ووٹرز کی جیت ہوئی ہے، حلقے میں بڑے پیمانے پر دھاندلی ثابت ہوئی تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں