ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکہ: جیوری نے پولیس اہلکار کو سیاہ فام کے قتل کا ذمہ دار ٹھہرا دیا

امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ڈیلس میں پولیس کی ایک سابق افسر کو گزشتہ سال اپنے ایک غیر مسلح پڑوسی کو گولی مار کر ہلاک کرنے کی مجرم قرار دے دیا گیا ہے۔

فیصلہ سناتے ہوئے، امریکی ریاست ٹیکساس کی ڈسٹرکٹ جج ٹیمی کیمپ نے کہا ہے کہ جیوری فیصلے تک پہنچ گئی ہے۔ بقول ان کے ’’ہم، یعنی جیوری، متفقہ طور پر مدعا علیہ امبر گائیگر کو قتل کا مجرم قرار دیتی ہے، جیسا کہ فرد جرم میں الزام عائد کیا گیا تھا‘‘۔

گائیگر کا دعویٰ تھا کہ وہ گزشتہ ستمبر کے مہینے میں اپنے اپارٹمنٹ کی بجائے غلطی سے ایک دوسرے اپارٹمنٹ کو اپنا اپارٹمنٹ سمجھ کر اس میں داخل ہو گئی تھیں، جہاں انہوں نے ایک 26 سالہ نوجوان بوتھم جین کو یہ سمجھتے ہوئے کہ وہ ان کے گھر میں گھس آنے والا کوئی غیر شخص تھا، اس پر گولی چلا دی جس سے وہ ہلاک ہو گیا۔

گائیگر کے کئیریبین جزیرے سے تعلق رکھنے والےجین کے گھر کی نچلی منزل میں رہتی تھیں جو ایک اکاؤنٹنگ فرم میں کام کرتا تھا۔

گولی مارنے کے واقعے سے جین کے خاندان اور افریقی امریکی سرگرم کارکنوں میں یہ خدشات پائے جاتے تھے کہ گائیگر کو، جو کہ ایک سفید فام خاتون ہے، دوسرے پولیس افسروں کی طرح کوئی سزا دیے بغیر چھوڑ دیا جائے گا، جنہیں غیر مسلح سیاہ فام افراد کو پولیس مقابلوں میں ہلاک کرنے پر ذمہ دار نہیں ٹھہرایا گیا تھا۔

بوتھم جین کی فیملی کے اٹارنی لی میرٹ کا کہنا تھا کہ یہ اس جانب ایک اشارہ ہے کہ اب یہاں حالات تبدیل ہو رہے ہیں۔ پولیس افسروں کو ان کے اقدامات پر ذمہ دار ٹھہرائے جانے کی شروعات ہو رہی ہے اور ہمارا خیال ہے کہ اس سے دنیا بھر میں پولیس کلچر میں تبدیلی کی شروعات ہو جائے گی۔

اپنا فیصلہ سنانے کے کچھ ہی گھنٹے بعد، جیوری نے مقدمے کی سزا کے مرحلے کی شہادت کی سماعت شروع کر دی۔

گائیگر کو شوٹنگ کے تھوڑی ہی دیر بعد ملازمت سے برطرف کر دیا گیا تھا، جنھیں 5 سے 99 سال تک قید کی سزا ہو سکتی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں