ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیراعظم عمران خان کو سندھ میں نقصان پہنچانے کا منصوبہ

متحدہ قومی موومنٹ کے بانی قائد اور بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘کے درمیان اس حوالے سے معاہدہ طے پاچکا ہے ٗ ذرائع
نیو یارک( مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کے بانی الطاف حسین اور بھارتی خفیہ ایجنسی راکے درمیان معاملات طے پاگئے۔ را نے وزیراعظم عمران خان کو نقصان پہنچانے کیلئے سندھ میں ایم کیو ایم لندن گروپ کے سلیپنگ سیل کو فعال بنانے کی منصوبہ بندی کرلی ہے۔ نیو یارک کے ایک معتبر ذرائع کا کہنا ہے کہ الطاف حسین کی مالی مشکلات کو دور کرنے کیلئے بھارت نے انہیں ایک بڑا چیلنج دیا ہے جس کے بدلے وہ عمران حکومت کیخلاف را کے مرتب کردہ پلان پر عملدرآمد کریں گے۔ واشنگٹن میں بھی الطاف گروپ کے حامی متحرک نظر آرہے ہیں ان کو بھی گائیڈ لائن بھارتی سفارت خانے سے مل رہی ہے۔ پاکستان مخالف سرگرمیوں میں ملوث پشتون گرو پ اور الطاف گروپ کے تقریباً35 افراد اس وقت بھارتی سفارتخانے واشنگٹن کے پے رول پر ہیں وہ حکومت کیخلاف من گھڑت پروپیگنڈا کررہے ہیں۔ نیو یارک اور واشنگٹن میں موجود پاکستان کی ایک بڑی سیاسی پارٹی سے وابستہ کچھ لوگ بھی بغض عمران کی وجہ سے بھارت کی مہم کا ایک سوچے سمجھے منصوبے کا حصہ بنے ہوئے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں