ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عمران خان حکومت ہر شعبے میں ناکام ہو چکی ہے، بختاور بھٹو زرداری

کامیابی کا جشن ان کے تنخواہ دار یا انٹرنیٹ کی جونکیں منا رہی ہیں‘خیبر پختونخوا مکمل طور پر تباہ ہو گیا
لوگ بھوک سے مر رہے ہیں‘جی ڈی پی گروتھ5 اعشاریہ8سے2 اعشاریہ8 تک گر چکی ہے
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) بختاور بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان حکومت ہر شعبے میں ناکام ہو چکی ہے، کامیابی کا جشن ان کے تنخواہ دار یا انٹرنیٹ کی جونکیں منا رہی ہیں۔اپنے ٹویٹ میں بختاور بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ جی ڈی پی گروتھ پانچ اعشاریہ آٹھ سے دو اعشاریہ آٹھ تک گر چکی ہے۔ پی ٹی آئی حکومت میں لوگ بھوک سے مر رہے ہیں۔بختاور بھٹو زرداری نے کہا کہ اشیا ضروریہ کی قیمتیں مسلسل بڑھ رہی ہیں۔ پی ٹی آئی کی حکومت میں لاکھوں لوگ اپنی نوکریاں کھو چکے ہیں۔ خیبر پختونخوا مکمل طور پر تباہ ہو چکا ہے۔ صوبے کے ہسپتال کی حالت زار سے ڈاکٹروں کی ہسپتال داخل ہونے تک ہر طرف تباہی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں