
دین کو کوئی مسئلہ نہیں جس پر احتجاج کیا جائے ، ن لیگ کی اپنی انفرادی حیثیت ہے
ذاتی مقاصد کیلئے مذہب کارڈ استعمال نہیں کرنا چاہئے‘نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما خواجہ آصف نے واضح کیا ہے کہ اس وقت دین کو کوئی مسئلہ نہیں اور نہ ہی کوئی نقصان پہنچ رہا ہے ، ن لیگ کی اپنی انفرادی حیثیت ہے اورانفرادی ہی چلے گی۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ ذاتی مقاصد کیلئے مذہب کارڈ استعمال نہیں کرنا چاہیے، سیاسی مقاصد کیلئے دین کو استعمال کرنے سے دین کو نقصان پہنچتا ہے، سیاسی مقاصد کیلئے سیاسی تحریک اور موومنٹ ہونی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت دین کو کوئی مسئلہ نہیں اور نہ ہی کوئی نقصان پہنچ رہا ہے،ایسا کوئی مذہبی معاملہ نہیں ہوا جس پر احتجاج کیا جائے، سیاسی مسائل ہیں تو تحریک کو سیاسی نام ہی دیا جائے۔خواجہ آصف نے واضح کیا کہ ن لیگ کی اپنی انفرادی حیثیت ہے اور انفرادی ہی چلے گی۔