
منیر اکرم کے بھائی ضمیر اکرم بھی سفارتکار ہیں، انڈیا کے خلاف جارحانہ رویہ تھا
انڈیا کے سفارتی حلقوں میں دونوں بھائیوں کو زہریلے میزائلوںکی وجہ سے جانا جاتا ہے
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) منیر اکرم کو دوبارہ اقوام متحدہ بھیجے جانے پر انڈیا خوف کا شکار ہو گیا۔انڈیا کے سفارتی حلقوں میں دونوں بھائیوں کو “زہریلے میزائیلوں” کی وجہ سے جانا جاتا ہے جو وہ انڈیا پر داغتے رہتے ہیں۔منیر اکرم کے بھائی ضمیر اکرم بھی سفارتکار ہیں، انڈیا کے خلاف جارحانہ رویہ تھا۔منیر اکرم انتہائی سفارتکاری کے حوالے سے جانے جاتے ہیں۔بالخصوص بھارت کے حوالے سے ان کا رویہ انتہائی جارحانہ رہا ہے۔جب وہ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب تھے تو انہی دنوں میں پاکستان سلامتی کونس کا غیر مستقل رکن منتخب ہوا تھا اس پلیٹ فارم کا استعمال کرتے ہوئے منیر اکرام نے نہ صرف کشمیر بلکہ دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے اپنی آواز بلند کی تھی۔2003میں بھارتی میگزین “آؤٹ لک انڈیا” میں شائع ایک مضمون کے مطابق بھارت کے سفارتی حلقوں میں منیر اکرم کو اچھی نظر سے نہیں دیکھا جاتا جس وجہ ان کا انڈیا کے خلاف جارحانہ رویہ تھا۔منیر اکرم کے بھائی ضمیر اکرم بھی سفارتکار ہیں جو انڈیا سمیت مختلف اہم سفارتی محاذوں پر پاکستان کا مقدمہ لڑتے رہے ہیں۔جن دنوں منیر اکرم پاکستان کے دفتر خارجہ کے ترجمان تھے اس وقت انہوں نے ایک میڈیا کے دوران اس وقت کے بھارتی وزیر خارجہ سلمان خورشید کو کرائے کا مسلمان قرار دے دیا تھا۔