
نیکٹا کو وزارت داخلہ کے ماتحت کرنے اور گوادر بندرگاہ وک ٹیکس سے استثنیٰ دینے کی منظوری ڈراموں ذریعے اسلام کی عظمت دکھائیں گے ٗ وزیراعظم
ای کامرس پالیسی اور حال فوڈ اتھارٹی کے قیام کیلئے بین الوزارتی کمیٹی تشکیل دی جائے گی ٗ اجلاس ٗ ڈینگی کا مرض پھیلنے پر کابینہ میں تشویش
اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی کابینہ نے نیشنل کائونٹر ٹیررازم اتھارٹی( نیکٹا) کو وزارت داخلہ کے ماتحت کرنے اور گوادر بندرگاہ کو ٹیکس سے استثنیٰ دینے کی منظوری دے دی۔ ای کامرس پالیسی اور حلال فوڈ اتھارٹی کے قیام کیلئے بین الوزارتی کمیٹی تشکیل دی جائیگی۔ اجلاس میں صوبوں کو ہدایت کی گئی کہ آٹے کی قیمت میں مصنوعی اضافے کو کنٹرول کیا جائیگا۔ کابینہ نے ڈینگی کا مرض پھیلنے پر تشویش کا اظہار کیا۔ منگل کو وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اہم فیصلے کئے گئے۔ وزیراعظم کی معاون خصوصی داکٹر فردوس عاشق اعوان نے میڈیا کو بتایا کہ وزیراعظم نے کابینہ کو آگاہ کیا کہ اسلام کی اصل روح‘ تعلیمات اور اسلامی تہذیب کو اجاگر کرنے اور اسلامی تہذیب کو اجاگر کرنے اور اسلام کیخلاف منفی پروپیگنڈے (اسلام فوبیا) کا مقابلہ رکنے کیلئے ترکی اور ملائیشیا کے ساتھ مل کر ایک ٹی وی چینل بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ترکی کی جانب سے سلطنت عثمانیہ کے دور سے متعلق تیار کئے جانے والے ڈراموں کو بھی پاکستان میں نشر کیا جائیگا تاکہ سلطنت عثمانیہ اور مسلمانوں کی عظمت رفتہ کو اجاگر کیا جاسکے۔ عمران خان نے کہا کہ اسلام کیخلاف بیرونی دنیا میں منفی پروپیگنڈے کا مقابلہ کرنے کیلئے ضروری ہے کہ ہم اسلام کی عظیم شخصیات کی زندگیوں کو اجاگر کریں تاکہ نئی نسل میں اسلام کے عظیم المرتب شخصیات کے بارے میں آگاہی میں اضافہ ہو اور منفی پروپیگنڈے کا بھی بھر پور مقابلہ کیا جاسکے۔ کابینہ کو بتایا گیا کہ پاکستان سٹیزن پورٹل پر شکایات کی روشنی میں ڈائریکٹر جنرل ‘ایس پیز‘ ڈی سیز اور دیگر سینئر افسران کیخلاف ایکشن لیا گیا۔ کابینہ کو بتایا گیا کہ آئندہ دو ہفتوں میں ’’ میرا بچہ الرٹ‘‘ شروع کیا جارہا ہے تاکہ گمشدہ بچوں کو ڈھونڈے اور ان کو ان کے والدین سے ملانے میں مدد میں مدد مل سکے جن افراد کے پاس اینڈرائیڈ فون نہیں ہیں ان کی انٹرنیٹ تک رسائی کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔