ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سندھ حکومت کا کراچی میں جانوروں کا ہاسٹل بنانے کا فیصلہ

20 ایکڑ پر مشتمل جانوروں کی پناہ گاہ میں پالتو، جنگلی اور آوارہ جانور رکھے جائیں گے
محکمہ بلدیات جانوروں کی پناہ گاہ کا نگراں ‘ اسپتال اور موبائل یونٹ بھی ہوگا‘ روشن علی شیخ
کراچی(اسٹاف رپورٹر)حکومت سندھ نے کراچی میں جانوروں کی پناہ گاہ کے قیام کا فیصلہ کر لیا ہے، جانوروں کی پناہ گاہ میں پالتو، جنگلی اور آوارہ جانور رکھے جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے جانوروں کے لیے ایک پناہ گاہ بنانے کی منصوبہ بندی کر لی ہے، پناہ گاہ کا بڑا حصہ ہاسٹل کے لیے مختص ہوگا، جس میں جانوروں کو عارضی اور کل وقتی رکھا جا سکے گا۔اندرون و بیرون ملک سفر کرنے والے اپنے پالتو جانور اس ہاسٹل میں رکھوا سکیں گے، محکمہ بلدیات جانوروں کی پناہ گاہ کا نگراں ہوگا، 20 ایکڑ پر مشتمل پناہ گاہ میں جانوروں کا اسپتال اور موبائل یونٹ بھی ہوگا جہاں تشدد سے متاثرہ اور دیگر وجوہ پر زخمی جانوروں کا علاج کیا جائے گا۔سیکریٹری بلدیات روشن علی شیخ نے کہا ہے کہ مجوزہ منصوبے میں تکنیکی و مالی تعاون سول سوسائٹی اور این جی اوز کا ہوگا، جانوروں کی پناہ گاہ کا یہ منصوبہ عالمی معیار کا ہوگا۔سیکریٹری کا کہنا تھا کہ جانوروں پر بے رحمانہ تشدد اور زہر دے کر مارنے سے عالمی بد نامی ہوتی ہے، انھوں نے یہ بھی کہا کہ جانوروں سے متعلق قوانین میں بھی ترمیم زیر غور ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں