ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

‘حکومت پابندیاں لگائے، تو ایسا کھلا اظہار خیال نہ ہو رہا ہو’

پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کی جانب سے اپوزیشن رہنماوں کی تقریروں کے نشر کرنے پر پابندی سے متعلق وائس آف امریکہ اردو کے پروگرام ، جہاں رنگ ، میں میزبان بہجت جیلانی سے بات کرتے ہوئے تجزیہ کار سلمان عابد نے کہا کہ پاکستانی میڈیا میں حکومت مخالف رجحان واضح ہے لیکن حکومت کو بھی اپنے انداز پر غور کرنے کی ضرورت ہے. تاہم تحریک انصاف کے ڈپٹی سیکریٹری انفارمیشن افتخار چوہدری کا کہنا تھا کہ ادارے خود مختار ہیں اور جس انداز میں حکومت پر تنقید کی جاتی ہے وہ بھی ڈھکی چھپی نہیں ، اگر حکومت نے پابندیاں لگا رکھی ہوں ، تو اتنے کھلے انداز میں اظہار خیال نہ ہو رہا ہو۔ اس بات چیت کا آڈیو کلپ سننے کے لئے یہاں کلک کیجئے ۔

پیمرا حزب اختلاف کی آواز کیوں سنانے نہیں دیتا؟





please wait

No media source now available

پاکستان میں کئی ٹی وی چینلز کا کہنا ہے کہ جمیعت العلمائے اسلام کے رہنما مولانا فضل الرحمن کی قیادت میں اکتیس اکتوبر کو ہونے والے دھرنے کی میڈیا کوریج پر پیمرا نے پابندی عائد کر رکھی ہے ۔ چند روز قبل جیو اور کئی دوسرے پاکستانی چینلز نے جمعت العلمائے اسلام کے رہنما مولانافضل الرحمن کی تقریر کی براہ راست کوریج درمیان میں روک کر یہ اعلان کیا تھا کہ پیمرا کی ہدایات کی روشنی میں مکمل تقریر دکھائی نہیں جا سکتی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں