ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

واجبات کی عدم ادائیگی چینی کمپنی نے کچرا اٹھانا بند کردیا

جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر لگ گئے، گندگی و غلاظت سے تعفن اٹھنے لگا، سندھ حکومت خاموش
کراچی میں 21 ستمبر سے 21 اکتوبر تک صفائی مہم چلائی گئی، کچرا تو نہ اٹھا 30 کروڑ روپے خرچ ہوگئے
کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی میں سندھ حکومت کی جانب سے ایک ماہ تک صفائی مہم جاری رہی جس پر 30 کروڑ روپے کے اخراجات کیے گئے لیکن شہر میں صفائی کے کوئی بہتر اثرات مرتب نہ ہو سکے۔ 3 دن سے شہر میں چائنیز کمپنی نے واجبات کی عدم ادائیگی پر ضلع شرقی میں کچرا اٹھانا بھی بند کر دیا جب تک واجبات کی ادائیگی نہیں کی جائے گی اس وقت تک کچرا نہیں اٹھایا جائے گا۔ گلشن اقبال، بہادر آباد، جمشید روڈ، گلستان جوہر، محمود آباد، طارق روڈ سمیت دیگر علاقوں میں جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر لگ گئے۔ گندگی و غلاظت سے تعفن اٹھنے لگا، سندھ حکومت کی جانب سے پراسرار خاموشی اختیار کی ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں کچرا اٹھانا سب سے بڑا مسئلہ بن گیا ہے، 21 ستمبر سے 21 اکتوبر تک ایک ماہ کی صفائی مہم چلائی گئی لیکن اس سے بھی شہر میں کچرا اٹھانے کے امور بہتر نہ ہو سکے، صفائی مہم پر 30 کروڑ روپے کے اخراجات آئے لیکن ڈپٹی کمشنر یہ نہیں بتا سکے کہ اتنی بڑی رقم کہاں خرچ ہوئی اور اس سے شہر میں کس حد تک کچرا اٹھایا گیا، شہر میں ایک بڑے مسئلے نے جنم لے لیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں