ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نامعلوم افراد نئی تعمیر شدہ کشمیر روڈ کھود کر فرار بلدیہ شرقی پریشان

بلدیہ شرقی نے چند ماہ قبل ہی کروڑوں روپے کی لاگت سے تیار کروائی تھی
سڑک کھودنے والے کون تھے بھاری مشینری کہاں سے لائی گئی سب لاعلم رہے
کراچی (اسٹاف رپورٹر) کشمیر روڈ کے قریب نئی تعمیر شدہ سڑک کو نامعلوم افراد نے بھاری مشینری سے کھود دیا اور فرار ہو گئے۔ بلدیہ عظمیٰ کراچی اور بلدیہ شرقی کی انتظامیہ کارروائی سے بے خبر رہی۔ تفصیلات کے مطابق کشمیر روڈ پر قائم کے ڈی اے کے مسمار شادی ہالز اور کے ایم سی کے جوگنگ کلب کے درمیان گزرنے والی سڑک کو نامعلوم افراد نے بھاری مشینری کی مدد سے کھود دیا اور فرار ہوگئے، اطلاعات کے مطابق یہ سڑک بلدیہ شرقی کی حدود میں آتی ہے اور اس سڑک کا شہری انتہائی کم استعمال کرتے ہیں، سڑک بلدیہ شرقی نے چند ماہ قبل کروڑوں روپے کی لاگت سے تعمیر کی تھی۔ بلدیہ عظمیٰ کراچی کے محکمہ انجینئرنگ سے اس کارروائی کے بارے میں دریافت کیا گیا تو انہوں نے لاعلمی کا اظہار کیا کہ نامعلوم افراد کون تھے اور تعمیر شدہ بہتر سڑک کو کیوں کھود کر فرار ہوئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نامعلوم افراد اب سڑکوں کو کھودنے اور تعمیر کرنے میں بھی آگے آگئے ہیں اور یہ کون لوگ ہیں اور مشینری کہاں سے لائی گئی اور یہ حدود بلدیہ شرقی کی ہے تو ان کو اعتماد میں کیوں نہیں لیا گیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں