ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اپوزیشن کا احتجاج، بلدیہ عظمیٰ کونسل کا اجلاس 25 منٹ میں ختم

پیپلزپارٹی اور جماعت اسلامی سمیت دیگر اراکین ایم کیو ایم کیخلاف آمنے سامنے
اپوزیشن کا احتجاج شدت اختیار کرتاگیابینچوں کے اوپرکھڑے ہوکر نعرے بازی کی
کے ایم سی کے فنڈ سے ایم کیو ایم کو چلایا جارہا ہے ‘ اپوزیشن لیڈر کی صحافیوں سے گفتگو
کراچی(اسٹاف رپورٹر) اپوزیشن کے شدیداحتجاج اور شورشرابے کے باعث بلدیہ عظمیٰ کراچی کی کونسل کااجلاس صرف 25منٹ جاری رہنے کے بعد ختم ،سابق وزیر اعظم نوازشریف کی صحت یابی کے لئے دعا ، اجلاس ڈپٹی میئر ارشد حسن کی زیرصدارت شروع ہوا انہوں نے ایجنڈے کی کارروائی آگے بڑھانے کا کہا تاہم اپوزیشن لیڈرپیپلزپارٹی کے کرم اللہ وقاصی اور جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر جنیدمیکاتی سمیت دیگر ارکان اپنی نے نشستوں سے کھڑے ہوئے اور کہاکہ پہلے کراچی کے مسائل پر بات کرنے دی جائے جس پر ڈپٹی میئر نے کہا کہ ایجنڈے کے بعد وقت دیں گے تاہم اپوزیشن ارکان نے کہاکہ ہر بار یہ کہہ کر اجلاس ملتوی کردیا جاتا ہے تمام اپوزیشن ارکان شدیدنعرے بازی کرنے لگے اور ڈپٹی میئر کے ڈائس کے سامنے جمع ہوگئے ایم کیو ایم کے ارکان بھی اپنی نشستوں سے اٹھ کھڑے ہوئے ڈپٹی میئر نے اجلاس کی کارروائی جاری رکھی اور تقریباً بیس منٹ میں 25 کے قریب قرارداد یں کثرت رائے سے منظورکرالی گئیں وقت گزرنے کے ساتھ اپوزیشن کا احتجاج بھی شدت اختیار کرتاگیابینچوں کے اوپرکھڑے ہوکر نعرے لگائے شدید شور میں ایجنڈا مکمل ہونے کے بعد 4بجکر 22منٹ پر ڈپٹی میئر نے اجلاس ختم کرنے کا اعلان کردیا بعدازاں اپوزیشن لیڈر کرم اللہ وقاصی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ کے ایم سی کے فنڈ سے ایم کیو ایم کو چلایا جارہا ہے ایک ایک پارٹی عہدیدار دو دو سو ملازمین کی تنخواہیں لیتا ہے قبل ازیںمنظور کی جانے والی قرادادوں میں 17فروری 2004کو قبرستانوں کے لئے منظور شدہ بائی لاز میں تبدیلی کی منظوری کے علاوہ سرکاری ملازمین کی پنشن اور تنخواہوں میں 15 فیصد اضافے کے لئے حکومت سے آکٹرائے ضلع ٹیکس شیئر کی مدمیں 15فیصد اضافے کا مطالبہ کیا گیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں