ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی :عباسی شہید اسپتال پر پولیس کا چھاپہ

کراچی: ناظم آباد کے علاقے میں سرکاری عباسی شہید اسپتال میں رات گئے پولیس کی بھاری نفری نے محاصرہ کر کے سرچ آپریشن کیا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سرکاری اسپتال عباسی شہید میں منگل اور بدھ کی درمیانی شب پولیس کی بھاری نفری نے محاصرہ کر لیا اور نقاب پوش افسران و اہلکاروں نے سرچ آپریشن کیا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس کی بھاری نفری نے ڈاکٹرز اپارٹمنٹس اور ٹراما سینٹر سمیت اسپتال کے دیگر کمروں کی تلاشی لی، اس دوران خاکروبوں اور وارڈ بوائے کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

آپریشن ٹیم نے پولیس موبائلز پر لکھے تھانوں کے نام کوڈ نمبر اور رجسٹریشن نمبر پلیٹز کو کاعذ کی مدد سے ٹیپ لگا کر چھپایا ہوا تھا۔ سرچنگ کے دوران اسپتال کی اولڈ بلڈنگ میں واقع آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کے ایڈمنسٹریٹر نجف علی کے کمرے سمیت دیگر کمروں کے تالے توڑ کر متعدد کمپیوٹر ہارڈ ڈرائیو ، لیپ ٹاپ اور دیگر دستاویزات اپنے قبضے میں لے لیں۔

ڈیڑھ گھنٹے تک جاری رہنے والے آپریشن کے دوران پولیس نے اسپتال کے پی آر او شیخ راشد حسین، ارشد حشمت اور اسلم پرویز سمیت 4 افراد کو حراست میں لیکر منہ پر کپڑا ڈال کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں