ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی والوں کو اٹھارویں ترمیم سے کوئی فائدہ نہیں ہواوسیم اختر

ساڑھے 3 سو ارب روپے ٹیکس دینے کے باوجود بنیادی مسائل کے حل پر کوئی توجہ نہیں دی جارہی، میئر کراچی
کراچی کو ترقی دینا ملک کو ترقی دینے کے مترادف ہے، ایکسپو سینٹر میں جامعہ کراچی کی کانفرنس سے خطاب
کراچی(اسٹاف رپورٹر) میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ ایف بی آر کے سروے کے مطابق کراچی ساڑھے تین سو ارب روپے ٹیکس دینے کے باوجود یہاں کے شہریوں کے بنیادی مسائل حل کرنے پر کوئی توجہ نہیں دی جارہی جبکہ بلدیاتی اداروں کو اتنا مفلوج کر دیا گیا ہے کہ ان کے اختیارات ہی نہیں ہیں کہ وہ بنیادی مسائل حل کرنے کی پوزیشن میں ہوں لہٰذا وفاقی و صوبائی حکومت کو کراچی پر توجہ دینی چاہئے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو ایکسپو سینٹر میں کراچی یونیورسٹی کے محکمہ کامرس کے زیر اہتمام کراچی بزنس اینڈ مینجمنٹ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ 148-Aکے تحت صوبوں نے بلدیاتی اداروں کو اختیارات منتقل کرنے ہیں مگر یہاں صوبوں نے تمام اختیارات اپنے پاس رکھے ہوئے ہیںجبکہ صوبہ بنیادی مسائل حل کرنے پر توجہ نہیں دے سکتا لہٰذا اٹھارویں ترمیم کا عوام کو کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے تاجر بہت زیادہ ٹیکس دیتے ہیں مگر ان کے تجارتی علاقوں کی حالت بھی بہتر نہیں۔ این ایف سی ایوارڈ پر تو بہت زور دیا جاتا ہے مگر پی ایف سی نہیں ہو رہی تو کراچی کا حق کیسے ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ سیوریج سمندر میں ڈال کر ہم ایک بڑی غلطی کر رہے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں