ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

گلستان جوہر میں کے ڈی اے اراضی پر قائم تجاوزات کا خاتمہ

محکمہ اسٹیٹ اینڈ انفورسمنٹ کی جانب سے بلاک 3 میں بلاتفریق قابضین کے خلاف مؤثر آپریشن کیا گیا
کراچی(وقائع نگار خصوصی)گلستان جوہر بلاک 3 میں کے ڈی اے محکمہ اسٹیٹ اینڈ انفورنسمنٹ کی قابضین کے خلاف کارروائی۔ گزشتہ روز کی گئی کارروائی کے دوران کے ڈی اے اراضیوں پر قائم تجاوزات کا خاتمہ کیا گیا۔ کارروائی ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی ڈاکٹر بدر جمیل کی سربراہی میں عمل میں لائی گئی۔ اس موقع پر ڈی جی کے ڈی اے کے ہمراہ ممبر ایڈمن عطاء عباس، ایگزیکٹو انجینئر گلستان جوہر راحت فہیم، ترجمان ادارہ ترقیات کراچی اکرم ستار ودیگر افسران موجود تھے۔ ڈی جی کے ڈی اے نے واضح کرتے ہوئے کہا کہ قابضین کو کسی صورت کے ڈی اے اراضیوں پر برداشت نہیں کیا جائے گا، سو فیصد مطلوبہ نتائج حاصل کرنے تک شہر بھر میں قائم کے ڈی اے اراضیوں پر تجاوزات کے خلاف مؤثر کارروائی جاری رکھی جائے گی۔ واضح رہے کہ شہریوں کے ذریعے ملنے والی شکایات پر ڈی جی کے ڈی اے نے فوری طور پر قابضین کے خلاف کارروائی کرنے کے نہ صرف احکامات جاری کئے بلکہ نگرانی میں گلستان جوہر بلاک 3 میں قائم تجاوزات کا خاتمہ یقینی بنایا۔ ادارہ ترقیات کراچی کی جانب سے انہدامی کارروائیوں کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے۔ کے ڈی اے محکمہ اسٹیٹ اینڈ انفورنسمنٹ کا عملہ بلا تفریق قابضین کے خلاف مؤثر آپریشن کررہا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں