ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کلب روڈ کمشنر آ�س کے سامنے سیوریج لائن دھنسنے سے سڑک تبا�

سڑک پر جگہ جگہ گڑھے پڑ جانے سے دودھ سپلائی کرنے والا مزدا ٹرک پھنس گیا اور ٹنکیاں نیچے جاگریں
کراچی (اسٹاف رپورٹر) میٹروپول سے پی آئی ڈی سی چوک جانے والی اہم ترین شاہراہ کلب روڈ پر سیوریج لائن دھنسنے سے سڑک بیٹھ گئی۔ تفصیلات کے مطابق میٹروپول سے پی آئی ڈی سی چوک جانے والی شہر کی اہم ترین سڑک کلب روڈ پر کمشنر کراچی کے دفتر کے سامنے سیوریج لائن دھنس گئی جس کے باعث مزدا ٹرک گڑھے میں دھنس گیا اور ٹرک میں دودھ سپلائی کرنے والی ٹنکیاں بھی سڑک پر بکھر گئیں، گڑھے میں مزدا ٹرک دھنس جانے کی اطلاع پر ٹریفک پولیس اہلکار موقع پر پہنچ گئے فوری طور پر مزدا ٹرک کو گڑھے سے نکال لیا گیا جس کے بعد ٹریفک پولیس نے میٹروپول سگنل سے پی آئی ڈی سی چوک جانے والی شہر کی اہم ترین سڑک کلب روڈ کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا، ٹریفک پولیس کے مطابق پی آئی ڈی سی سے کلب روڈ جانے والی ٹریفک کو ضیاالدین روڈ کی جانب سے موڑ دیا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں