کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی والے تیار ہو جائیں، اس بار سردی زیادہ پڑے گی، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں اس بار سردیوں کی شدت 20 سے 30 فیصد زائد ہوگی، ماہرین موسمیات کے مطابق نومبر کے وسط میں سردیوں کی لہر پاکستان کو متاثر کرے گی اور ملک کے مختلف شہروں میں درجہ حرارت کم ہونا شروع ہو جائے گا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ کراچی میں دن کے اوقات میں درجہ حرارت 28 سے 30 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان جبکہ رات میں 17 سے 19 ڈگری کے درمیان رہ سکتا ہے، نومبر کے تیسرے ہفتے سے کراچی میں درجہ حرارت مزید کم ہونا شروع ہو جائے گا اور مغربی سسٹم کے پاکستان کا رخ کرنے کی وجہ سے ملک میں بارشیں اور زیادہ برف باری کا امکان ہے۔
